Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » گمنام گاؤں کا آخری مزار اوررؤف کلاسرا ۔۔ سلمیٰ اعوان
سلمیٰ اعوان

گمنام گاؤں کا آخری مزار اوررؤف کلاسرا ۔۔ سلمیٰ اعوان

ایڈیٹرستمبر 3, 20204 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جہلم کی بہت سی امتیازی خصوصیات ہیں۔تاہم میں سمجھتی ہوں کہ آنے والے وقتوں میں جہلم بک کارنر اِس شہر کا لینڈمارک بننے جا رہا ہے۔خوبصورت کتابوں کی بہترین اور دیدہ زیب اشاعت اور اُن سے متعلق تمام انتظامی معاملات و امور کو حُسن و خوبی سے نمٹانا جناب شاہد حمید کے سعادت مند بیٹوں گگن شاہد اور امرشاہد پر ختم ہے۔ہماری معروف کالم نگار سعدیہ قریشی نے ملک کے نامور صحافی رؤف کلاسرہ کی حالیہ چھپنے والی فرانسیسی ادیب بالزاک Balzacکی کتاب کا تذکرہ کیا۔ہم پُرانے لوگ اچھی کتابوں کے تو رسیا ہیں۔فوراً اسے لکھا کہ سعدیہ پبلیشر کا لکھو۔کرونا کا خوف بھی اب کم ہوگیا ہے خریدتی ہوں۔ اسے گگن نے بھی کہیں پڑھ لیا۔سعادت مند بچہ فوراً ہی بیچ میں کودا۔”ارے نہیں آپا میں بھیج رہا ہوں آپ کو“۔
لیجئے رؤف کلاسرا کی تین کتابیں اور جناب شکیل عادل زادہ کی سب رنگ کہانیاں سب نے میرے اردگرد بکھر کر کمرے کی فضاؤں کو خوشبوؤں سے بھر دیا۔سب رنگ اور شکیل عادل زادہ سے عشق کی کہانی کسی اگلی قسط پر اٹھاتی ہوں کہ اُس دور کی فینٹسی کو تازہ کرنے کے لیئے تو یادوں کا علیحدہ سے لمبا چوڑا کھاتہ کھولنا ضروری ہے۔سر دست تو رؤف کلا سرا کے ساتھ باتیں کرنی ہیں۔
بالزاک کے ناول ”تاریک راہوں کے مسافر“ اور”سنہری آنکھوں والی لڑکی“ کے چند اوراق کی ورق گردانی کے بعد انہیں ایک طرف رکھ دیا کہ پتہ چل رہا تھا ترجمہ کی اٹھان غضب کی ہے۔یقیناًناول کی روح،مکالموں کی برجستگی اور مواد کے حُسن کو رؤف نے مزید چار چاند لگا دیئے ہوں گے۔ ہم جیسے ٹاٹ سکولوں میں چھٹی کلاس سے انگریزی شروع کرنے والوں کو قدم قدم پر ملنے والے دھکوں اور احساسِ کمتری کے چرکوں نے یہ بات بہت جلد سمجھا دی تھی کہ انگریزی بولنے اور اس پہ قدرت رکھنے کی صلاحیت زندگی کے ہر شعبے میں اپنا قد کاٹھ بڑھانے کے لئیے اشد ضروری ہے اسی لیئے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے کے لیئے کولہوکے بیل کی طرح اپنی آنکھوں پر محنت و لگن کے کوپے چڑھانے پڑے۔ مشقت کی چکی میں پسنا پڑا۔رؤف گو کل کا بچہ تھا مگر چار پانچ دہائیاں قبل دور افتادہ گاؤں سے تھا۔اس کشٹ سے گزر کر ہی یہاں تک پہنچا ہے۔
اب ”گمنام گاؤں کا آخری مزار“ ہاتھوں نے پکڑی۔فہرست کھولی۔عنوانات پر نظریں تھیں۔ صفحات کھلتے گئے اور پڑھتی گئی۔ باہر اگر نویں محرم کا سوگ پھیلا ہوا تھا تو میرا اندر اس سے سو گنا زیادہ دکھ اور کرب میں گھر گیا تھا۔میں جل رہی تھی۔آنکھوں سے بہتے آنسو جیسے درد کی شدید چبھن کے ساتھ باہر آرہے تھے۔ہمیشہ سے میری عادت لیٹ کر پڑھنے کی ہے۔اب کبھی اٹھتی،کبھی بیٹھتی، لگتا تھاجیسے تتے توے پر بیٹھ گئی ہوں۔ کتاب رکھ دی تھی۔اوپر والے سے شکووں میں اُلجھ گئی تھی۔
”ہمیں اچھے لیڈر دینے میں تیری اتنی تھڑدلی۔ کیا تھا۔کُن کہنے میں تیرے اتنے نخرے۔“
پھر کتاب اٹھائی۔ کہیں ایسے بھی لوگ تھے۔ایسے بھی بچے تھے جو مدھر سی خوشبوئیں بکھیر رہے تھے۔انسانیت کی،اعلیٰ اقدار کی،محبت کی۔کہیں بڑے مانوس سے ادبی چہرے جن سے ہماری بھی یاواللہ ہے۔ کہیں گاؤں کے گھر کی یادوں کے نوسٹلجیائی احساسات کی یورش جن میں ہم جیسے بھی تھوڑے بہت فرق کے ساتھ خود کو شامل سمجھتے تھے۔ ملتے جلتے مناظر اور حالات کی تصویریں،خوبصورت کتابیں،پیارے دوست،مرنے والوں کے نوحے۔
ظفر الطاف جیسی عظیم شخصیت کا تذکرہ اُن سے میرا بھرپور کتابی تعارف اقبال دیوان صاحب کے’سویرا‘ میں تفصیلی مضمون سے ہوا تھا۔یہ تو بعد میں جانی تھی کہ ظفر بہت خوبصورت افسانہ نگار ندرت الطاف کے بھائی ہیں۔اور یہ کہ بچپن میں اِس جالندھری گھرانے سے ملنے اپنی نانی کے ساتھ دو تین بار گئی تھی۔
’Kite Runner‘نے وہ ساری یادیں دہرائیں جو میں نے اس ناول کو پڑھتے ہوئے محسوس کی تھیں۔افغانستان کی سر زمین کے المیے۔چر نوبل ایٹمی پاور پلانٹ کا المناک حادثہ، اس کے موجد سخاروف کے پچھتاوں کے قصّے جنہیں میں نے ماسکو کی ایک روسی جرنلسٹ کے گھر بیٹھ کے سُنا تھا۔اعلیٰ ظرف اور تھڑدلے انسانوں کی داستانیں۔ Papa, what have you doneکیسا فکر انگیز کالم ہے۔بیوی اور بچے اگر یہ سوال پوچھنا شروع کردیں تو مرد کتنی دیر مزاحمت کرے گا؟اسرائیل کے ایک چیف انسپکٹر سفسر شک کی بیٹی راشیل یاد آئی تھی۔جس نے کفر قاسم جاتے راستے میں فلسطینیوں کے کیمپوں کو دیکھتے ہوئے اپنے باپ سے کہا تھا۔”آپ لوگ ظا لم ہیں۔آپ لوگوں نے فلسطینیوں سے اُن کے گھر چھین لیئے ہیں۔“باپ کے انکار اور یہ کہنے پر کہ انہیں خریدا گیا ہے۔لڑکی نے باپ کو جھوٹا کہا اور بتایا کہ اس نے BBCپر ڈاکو مینٹری دیکھی ہے۔وہ ہندوستانی بیوی بھی باعثِ مثال ہے جو کہتی ہے۔ہم برتن مانجھ لیں گے تم فیصلہ صحیح کرو۔
ہے نہ ہم سب کے لیئے لمحہ فکریہ۔
رؤف کلاسرا سچا،نڈراورجی دار صحافی ہے۔اس کے کالموں کا تحریری انداز سیدھا سادہ بیانیہ رنگ میں اپنے تاثر کی اُس گہرائی کو سمیٹے ہوئے ہوتا ہے جو سیدھا ٹھک سے دل میں اترتا ہے۔
ہم جیسے شوئی لوگ جو افسانہ کہانی یا کالم لکھتے ہوئے کتنا سارا وقت صرف آغاز کی
پھڑک دار لائن کے انتخاب میں صرف کرتے ہیں۔بس قاری کی نظر پڑھے اور جم جائے۔اسی طرح اختتام زور دار ہو۔اس کے ہاں ایسا کچھ نہیں ہے۔نہ تشبیہیں نہ استعارے نہ لفظوں کی جادو گری۔مگر کیا ہے؟ کہ اختتام پر کہیں آنسوؤں کے پر نالے ہیں اور کہیں بھڑکتی آگ کہ جس کی تپش آپ کو ان کرداروں کے خوبصورت بوتھے نوچ لینے پر اکساتی ہے۔اور یہی ایک کامیاب لکھاری کا کمال ہے۔جیتے رہو رؤف کیا کمال لکھا ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

رؤف کلاسرا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنظر انداز کی گئیں اہم خبریں!۔۔عطا ء الحق قاسمی
Next Article نصرت جاوید کا تجزیہ : بے باک صحافت، لفافہ صحافت اور ایوب خان
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.