ملتان: نشتر اسپتال میں عالمگیر وبا کورونا وائرس سے پہلی لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہو گئیں ہیں۔نشتر اسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارشد کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سینئر ڈاکٹر غزالہ کئی دنوں سے آئی سی یو میں زیرعلاج تھیں، ڈاکٹر غزالہ نشتر یونیورسٹی میں فارما کالوجی کی پروفیسر تھیں۔
ڈاکٹر ارشد نے بتایا کہ ڈاکٹر غزالہ کو اچانک ہی بخار اور کھانسی کا حملہ ہوا جس کے بعد انہیں نشتر اسپتال آئی سی یو منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ڈاکٹر غزالہ کی 3 بیٹیاں ہیں اور ان کی ایک بیٹی ڈاکٹر جب کہ دو بیٹیاں ابھی پڑھ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ نشتر اسپتال کے آئی سی یو میں کورونا وائرس کے 61 مریض زیرعلاج ہیں جب کہ نشتر اسپتال میں کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

