Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » وسعت اللہ خان کا کالم : زیادہ سے زیادہ مر ہی تو جائیں گے
تجزیے

وسعت اللہ خان کا کالم : زیادہ سے زیادہ مر ہی تو جائیں گے

ایڈیٹرمئی 31, 20203 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

تشکیک کے عنصر سے بنے انسانی ذہن کو ہر نئی صورتِحال سمجھنے اور قبول کرنے میں ایک ضروری مدت درکار ہوتی ہے۔چنانچہ سمجھنے سمجھانے میں ہی اکثر بہت سا قیمتی وقت نکل جاتا ہے اور کوئی بھی واقعہ وقوع پذیر ہو جانے کے باوجود ایک عرصے تک ذہن پر قسط وار کھلتا چلا جاتا ہے۔
نہیں نہیں یہ ان کی بیماری ہے، ہمارا اس سے کیا لینا دینا۔ نہیں نہیں یہ بیماری نہیں سازش ہے۔ہاں ٹھیک ہے، یہ بیماری تو ہے مگر اتنی بھی خوفناک نہیں جتنا کہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔اس سے کہیں زیادہ لوگ تو روزانہ سڑک کے حادثات یا دل کے دورے میں مر جاتے ہیں۔
مانا کہ کاروبار بند رکھنے اور گھروں تک خود کو محدود کر لینے سے اس بیماری کا پھیلاؤ سست پڑ جاتا ہے مگر ہم کب تک قید رہیں۔علاج کا بھی کچھ بھروسہ نہیں کب دریافت ہوگا۔ تو کیا زندگی ہمیشہ کے لیے بند رکھیں؟ اب دو راستے ہیں، یا بیماری سے مرو یا بھوک سے۔ٹھیک ہے جو قسمت میں لکھا ہے وہ تو ہونا ہے۔ کاروبار کھولیے اللہ مالک ہے۔
جب 26 فروری کو پاکستان میں کورونا کا پہلا متاثر سامنے آیا تو اس وقت کافی تشویش پھیلی۔ آج جب روزانہ لگ بھگ تین ہزار مریض سامنے آ رہے ہیں اور اموات کا کانٹا ڈیڑھ ہزار عبور کر گیا ہے تو کوئی بہت زیادہ سنجیدہ یا عاجلانہ قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔
ریاست نے تو خیر بہت پہلے اس کے ممکنہ پھیلاؤ کو ناگزیر حقیقت کے طور پر قبول کر لیا تھا لہذا اس سے کبھی بھی توقع نہیں تھی کہ وہ چین سمیت مشرقی ایشیائی ممالک جیسا آہنی ارادہ دکھا پائے گی۔اس کا تعلق وسائل کے ہونے نہ ہونے سے زیادہ عزم سے ہوتا ہے۔ ورنہ کوئی بھی کمزور آج تک کسی طاقت ور سے نہ جیت پاتا۔
مذہبی و کاروباری طبقات نے روزِ اول سے ہی اس پورے مسئلے کو اپنی مفاداتی عینک سے دیکھا چنانچہ ارادے کی کمزور ریاست کو ان طبقات کے پیچھے بہانہ گیر پناہ لینے کا موقع مل گیا۔لہذا عام آدمی نے بھی اسے قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیا۔
شروع شروع میں جتنے لوگ سینیٹائزر استعمال کر رہے تھے یا ماسک لگا کر باہر نکل رہے تھے آج بھی کم و بیش اتنی ہی تعداد ہے۔
شروع کے دنوں میں سماجی فاصلوں کا چند شہری علاقوں کی حد تک زیادہ خیال رکھا جا رہا تھا مگر عید سے قبل کاروبار جس طرح کھولا گیا اس نے رہی سہی جھجھک بھی من سے نکال دی۔ویسے انسان کرے بھی تو کیا کرے ؟
ابھی میں اسپتال سے کورونا نیگیٹو کا سرٹیفکیٹ لے کر نکلا ہوں اور ابھی میرے پاس سے گزرتے ہوئے کسی نے کھانس یا چھینک دیا تو کیا میں پھر سے ٹیسٹ کراؤں؟
یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ مصدقہ مریض تو ستر ہزار ہیں مگر غیر مصدقہ لاکھوں میں ہیں۔
یہ بھی بتا رہے ہیں کہ اگر آپ میں فلاں فلاں علامات پائی جاتی ہیں تو بہتر ہے آپ ٹیسٹ کروا لیں اور یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ضروری نہیں کہ آپ میں کورونا کی بظاہر کوئی بھی مروجہ علامت پائی جاتی ہو۔اس کے باوجود آپ کورونا وائرس دوسروں تک منتقل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کورونا پازیٹو ہو کر نیگیٹو بھی ہو چکے ہوں اور آپ کو پتہ بھی نہ چلا ہو کہ آپ میں اس وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا ہو چکی ہے ۔یہ معلوم کرنے کے لیے ایک اینٹی باڈی ٹیسٹ الگ سے دستیاب ہے۔ ایسے حالات میں عام آدمی کھائے کدھر کی چوٹ بچائے کدھر کی چوٹ۔
چنانچہ تنگ آمد وہ یہی سوچتا ہے کہ جو ہو کر بھی کورونا ہے اور نہ ہو کر بھی کورونا ہے ۔ تو جہنم میں جائے سب ۔ یہ پڑا ماسک ، یہ رہا تمہارا سینیٹائزر اور صابن ، یہ پکڑو اپنے ایس او پیز ۔میں تو اب وہی کروں گا جو پہلے سے کرتا آیا ہوں۔ یعنی سنو سب کی کرو اپنی۔ بہت سے بہت کیا ہوگا؟ مر ہی تو جائیں گے نا۔ ویسے کون سے زندہ ہیں۔

( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا روگِ حیات یا!۔۔ایم ایم ادیب
Next Article مریم نواز اسٹیبلشمینٹ کے اشارے پر خاموش ہیں ؟ ۔۔مکالمہ/سلمان عابد
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی: ذرائع

مئی 25, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.