Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, نومبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نقشے سے باہر کا آدمی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • نئے صوبے اور سندھ اسمبلی کا احترام : نصرت جاوید کا کالم
  • عمران خان کا ججوں کے نام خط اور حکومت کی سنگ دلی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پہاڑی پر مقیم معمر خاتون کا شہر منتقل ہونے سے انکار : بچوں نے 430 سیڑھیاں تعمیر کر دیں
  • سالک کا کون مالک؟ سہیل وڑائچ کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ہمارا لاہور، وزیراعلیٰ اور ایل ڈی اے۔۔حسن نثار
حسن نثار

ہمارا لاہور، وزیراعلیٰ اور ایل ڈی اے۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمئی 19, 20205 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ماڈل ٹاؤن لاہور میری پسندیدہ ترین بستیوں میں سے ایک ہے۔ بیس سال پلس پہلے کی بات ہے جب میں نے ماڈل ٹاؤن کی رِنگ روڈ کو ادھڑے ہوئے اور کچھ قدیم درختوں کو کٹے ہوئے دیکھا تو دکھی ہوکر ایک انتہائی سخت کالم لکھا۔ ایک نوجوان سول انجینئر حبیب رندھاوا نے رابطہ کیا اور بتایا کہ جو کچھ ہو رہا ہے۔
بستی کی بہتری بھلائی اور خوبصورتی کے لئے ناگزیر ہے اور مسئلہ اگر کام کی رفتار کا ہے تو میں یہ رفتار بڑھانے کا وعدہ کرتا ہوں۔ مجھے اچھا لگا اور یوں بھی کہ نوجوان انجینئر گورنمنٹ کالج لائل پور کا پڑھا ہوا تھا جس نے ’’ایم ایس سی‘‘ این سی اے لاہور سے کر رکھی تھی۔ پھر جب ماڈل ٹاؤن لاہور کی ری ماڈلنگ مکمل ہوئی تو میں اَش اَش کر اٹھا۔ حبیب رندھاوا کو دعاؤں کے ساتھ گلدستہ بھی پیش کیا۔ پھر یہ نوجوان اعلیٰ تعلیم کے لئے کینیڈا چلا گیا۔
آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل۔ چہرہ تو کیا میں اس کا نام تک بھی بھول گیا۔ بات آئی گئی ہو گئی۔دو چیزوں نے زندگی بھر مجھے پکڑے اور جکڑے رکھا۔ ایک تو میرا کام یعنی کتاب، قلم اور کاغذ سے میرا رومانس، دوسرا یہ شہر لاہور جو میرے دل میں بستا ہے اور جس کی بے ہنگم توسیع اور غیر ضروری بے تکی آبادی پر میں ہمیشہ کڑھتا ہوں کیونکہ مہذب قومیں اپنے شہروں کو شتر بے مہار کی طرح بے لگام نہیں چھوڑ دیتیں۔
سب سے بڑھ کر یہ ہمارے آقاﷺ کا حکم بھی ہے کہ اک خاص حد سے تجاوز کرنے سے پہلے نئے شہر آباد کرو لیکن ہمارے حکمران؟ الامان الحفیظ، جنہیں رشوت اور سستی شہرت کے علاوہ اور کچھ سوجھتا ہی نہیں۔ یہ وہ ذہنیت ہے جو خوبصورتی کے نام پر بھی بدصورتی کا باعث بنتی ہے۔ لاہور کے ساتھ بھی بڑی زیادتیاں ہوئیں۔ غیر منصفانہ رویوں اور ووٹ کے لالچ نے بھی ظلم ڈھائے۔
اشرافیہ کے علاقوں پر بے تحاشا پیسہ خرچ کر کے باقی بہت کچھ نظر انداز کر دیا گیا۔ NESPAKکی ایک مطالعاتی رپورٹ کے مطابق کچھ چوراہوں پر 24گھنٹوں میں سے 20گھنٹے ٹریفک جیم رہتی ہے۔ اس RETENTION TIME میں پھنسی ہوئی بڑی چھوٹی گاڑیاں، موٹر سائیکل، رکشے وغیرہ وغیرہ رکے رہتے ہوئے بھی ’’سٹارٹ‘‘ رہتے ہیں کیونکہ ٹریفک رینگ رہی ہوتی ہے جس کے نتیجہ میں زہریلی گیسیں جنم لیتی ہیں مثلاً کاربن ڈائی آکسائیڈ، سلفائیڈ، نائٹرائیڈز وغیرہ جن سے سانس، معدہ، اعصاب اور دل کی مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں۔
کروڑوں کا جو پٹرول ضائع ہوتا ہے وہ علیحدہ۔لاہور کے شہکام چوک فلائی اوور سے لے کر برکت مارکیٹ، فردوس مارکیٹ اور کریم بلاک مارکیٹ پر انڈر پاسز اور شاہدرہ کے مقام پر لاہور، فیصل آباد کا گوجرانوالہ کی طرف فلائی اوور شہر کو بے شمار عوارض و اذیت سے نجات دلا سکتا ہے۔ اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا یہ کہ شہکام چوک پر فلائی اوور ایسے مافیاز نے مدتوں روکے رکھا جو اس کے اردگرد زمینوں کی خریداری میں مصروف تھے۔
ٹھوکر نیاز بیگ سے شہکام چوک کی تنگ سڑک کے گرد کی آبادیوں پر عرصہ دراز سے یہ عذاب مسلط ہے۔ اس کی تکمیل تک لاکھوں شہری اس سست رفتار اور CHOKED ٹریفک کی اذیتیں جھیلنے پر مجبور ہوں گے۔ یہاں ضمناً عرض کرتا چلوں کہ ہم اپنے موجودہ گھر سے ’’بیلی پور‘‘ والے گھر تک آنے جانے کے لئے ملتان روڈ یا جاتی امرا والا رستہ استعمال کرتے ہیں۔
شہکام والے رستے کی اذیت میرا فرسٹ ہینڈ نالج ہے کیونکہ انہی وجوہات کے سبب کبھی استعمال نہیں کیا۔مختصراً یہ کہ سنتے تھے، پڑھتے تھے، کڑھتے تھے یا کبھی کسی متعلقہ بندے سے بات کرتے تھے اور بس کہ یہی ہم عوام کی قسمت ہے۔شہر کو برباد کر کے رکھ دیا اس نے منیرؔشہر پر یہ ظلم میرے نام پر اُس نے کیاموجودہ حکومت کا یہ بہت بڑا کریڈٹ ہے کہ اس نے اس تاریخی لاہور شہر کو ’’پھٹنے‘‘ سے بچانے کے لئے شہر کو ’’سیز‘‘ کر دیا ہے جو اس شہر اور اس کے شہریوں پر بہت بڑا احسان ہے۔ احسان کا مطلب مہربانی، دان، عنایت وغیرہ ہرگز نہیں۔ اس کا مطلب ہے کسی کی کوئی کمی پوری کرنا جو ظاہر ہے ہر اچھی حکومت کا اولین فرض ہے۔
حکومت کو اس پر جتنی بھی داد اور شاباش ملے کم ہے۔اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ لاہور کے حوالہ سے میں نے جن چند مسائل کی طرف اشارہ کیا، پنجاب حکومت ان کی طرف بھی متوجہ ہو گئی ہے۔
میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اس بات پر بہت چڑتا تھا کہ ’’جی میں تو پسماندہ علاقوں کا وکیل ہوں‘‘ یعنی غیر پسماندہ ہونا کوئی جرم تھا لیکن نہیں… وزیراعلیٰ ’’چوکس‘‘ ہے اور یہ خطرہ پہلی بار محسوس ہوا کہ کہیں واقعی وسیم اکرم پلس نہ ہو جائے۔اب ذرا واپس چلتے ہیں 20,25سال پلس والے اس نوجوان سول انجینئر کی طرف جس نے ماڈل ٹاؤن سنوارا تھا۔ حبیب رندھاوا، جس کا نام اور چہرہ بھی میں بھول چکا تھا۔
چند روز پہلے میرے چھوٹے بھائی نوید نثار نے مجھ سے کہا کہ اس کا لائل پور کا ایک پرانا کلاس فیلو مجھ سے ملنا چاہتا ہے۔ میں نے کہا ’’لے آؤ لیکن کون ہے کیا کرتا ہے؟‘‘ بولا ’’ماحولیاتی سائنس میں پی ایچ ڈی ہے حبیب رندھاوا، آج کل چیف انجینئر ایل ڈی اے ہے‘‘۔
مجھے تب بھی کچھ یاد نہ آیا لیکن جب ملاقات ہوئی اور اس نے 20,25سال پرانا واقعہ کالم اور پھولوں کا تحفہ یاد دلایا تو بے پناہ خوشی ہوئی اور میں نے کہا کہ ’’بھائی! تم نے کبھی بتایا ہی نہیں کہ تم میرے بھائی کے کلاس فیلو ہو‘‘ معصومیت سے بولا ’’تب تو مجھے بھی علم نہیں تھا کہ آپ نوید کے بڑے بھائی ہیں‘‘۔تب لاہور کی بے ہنگم توسیع، غیر منصفانہ ترقی کی بات ہوئی تو اس نے بتایا کہ ’’اب سب صحیح ٹریک پر صحیح سمت میں ہے۔ چیف منسٹر سے لے کر وائس چیئرمین عمران اور ڈی جی احمد عزیز تک مجھ سمیت سبھی بنیادی، جوہری تبدیلیوں کے لئے سرگرم ہیں اور بہت جلد آپ لاہور کو اک نئے روپ میں دیکھیں گے ان شاء اللہ‘‘۔
انسان آتے جاتے رہتے ہیں، شہر زندہ رہتے ہیں اور پھر شہر بھی ہمارے لاہور جیسا جسے ملکہ نور جہاں اپنی جان کے عوض بھی کم جانتی تھی اور جس نے لاہور نہیں دیکھا، سمجھو پیدا ہی نہیں ہوا۔ جو خواب مجھے حبیب رندھاوا نے دکھائے ان کی تعبیر مل جائے تو تعبیر ملنے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب سے لے کر ایل ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ تک کا ایڈوانس میں شکریہ، شاباش اور دعائیں۔
وزیراعلیٰ بزدار کے لئے اک ادبی مشورہ۔ منیر نیازی مرحوم بے مثال، لازوال شاعر تھے۔ ہو سکے تو گلبرگ کی مین بلیوارڈ پر صدیق سنٹر کے سامنے والا اوور ہیڈ برج منیر نیازی مرحوم کے نام کر دیں، لاہور کی عزت میں اضافہ ہو گا۔’’اس بے وفا کا شہر ہے اور ہم ہیں دوستو‘‘اہم نوٹ:میں اخبارات کی آمد سے پہلے کالم مکمل کر چکا تھا۔
پہلے ’’جنگ‘‘ اٹھایا تو ایل ڈی اے کا اک اشتہار نظر آیا جس میں لاہوریوں کو فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے افتتاح کی خوشخبری سناتے ہوئے LDAبتاتا ہے کہ ایک ارب 9کروڑ تخمینہ والا یہ منصوبہ صرف 96کروڑ میں مکمل ہوگا جس سے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے سالانہ اور قیمتی وقت کی بچت ہو گی اور سلوگن تھا۔’’نیا ایل ڈی اے نیا دور۔ بدل رہا ہے اب لاہور‘‘دعا ہے کہ باقی محکمے اور ادارے بھی یونہی بدل جائیں اور میری نسل رخصت ہونے سے پہلے اس ملک کو ٹیک آف کرتا دیکھ لے۔ آمین!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچھوٹی مارکیٹیں پورا ہفتہ کھلی رکھنے کے ساتھ شاپنگ مالز بھی کھولنے کا حکم
Next Article حمزہ قید میں کیوں؟۔۔سہیل وڑائچ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 22, 2026

حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی

نومبر 22, 2026

پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

نومبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مہنگی بخشش کا طریقہ اور بونہافر کی کہانی : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم نومبر 22, 2026
  • حسین نقی : آزادی صحافت اور انسانی حقوق کی توانا آواز خاموش ہو گئی نومبر 22, 2026
  • پاکستان میں نظام کیسے ’ری سیٹ‘ ہوسکتا ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 21, 2026
  • ’ری سیٹ‘ کی بھول بھلیوں میں الجھائی گئی پاکستانی قوم : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 19, 2026
  • بلاول صاحب ! آئین کمزور کرکے پارلیمنٹ مضبوط کیسے ہوگی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ نومبر 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.