Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدعلامات کے بغیر کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ
اہم خبریں

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدعلامات کے بغیر کورونا کیسوں کی تعداد میں اضافہ

ایڈیٹرمئی 9, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pakistan corona
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : پاکستان میں علامات ظاہر ہوئے بغیر اور مقامی سطح پر کورونا وائرس منتقلی کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، 10 میں سے 9 مریضوں میں مرض مقامی سطح پر منتقل ہوا، جب کہ 8 میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وبا پھیلنے کی وجہ لاک ڈائون میں نرمی ہے۔ خواتین کے مقابلے مرد زیادہ متاثر ہورہے ہیں اور وینٹی لیٹرز کی تعداد مریضوں سے زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کورونا وائرس کے 10 میں سے 8 مریضوں میں اس کی علامات نہیں پائی گئیں مگر جب ٹیسٹ کیا گیا تو مثبت آیا۔ دی نیوز کے ملک بھر سے حاصل کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق، مقامی سطح پر اس مرض کے پھیلنےکی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا ہےکیوں کہ 10 میں سے 9 مریض ایسے ہیں جنہیں یہ مرض پاکستان میں ہی لاحق ہوا ہے۔
یہ اعدادوشمار محدود ٹیسٹ کرنے والے پاکستان کے ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ 12 ہزار ٹیسٹ یومیہ ہورہے ہیں۔ دی نیوز نے ملک بھر سے یکم مئی سے 7 مئی تک کی تفصیلات حاصل کی ہیں، اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کے لیے موجود وینٹی لیٹرز ، مرد اور خواتین مریضوں کا تناسب اور عمر کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔
جہاں تک مریضوں میں علامات نا ہونے کا تعلق ہے تو ہر صوبے میں اس کی شرح مختلف ہے۔ خیبر پختون خوا میں یہ شرح 70 فیصد، بلوچستان میں 85 فیصد، اسلام آباد میں 83، پنجاب میں 82 اور سندھ میں یہ شرح 80 فیصد ہے۔
سندھ میں 07 مئی تک موصول ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق، یومیہ 3500 ٹیسٹ ہورہے تھے، پنجاب میں 5000، خیبر پختون خوا میں 1400 ، بلوچستان میں 800 اور اسلام آباد میں 100 ٹیسٹ ہوئے۔ مقامی سطح پر کورونا وائرس کی منتقلی کی سب سے زیادہ شرح اسلام آباد میں 96 فیصد اور سب سے کم پنجاب میں 81 فیصد رہی۔ یعنی ہر 10 میں سے 8-9 افراد اس مرض میں مقامی طور پرمبتلا ہوئے۔
اس میں اسلام آباد اور پنجاب کے وہ ٹیسٹ بھی شامل ہیں جو مختلف افراد نے اپنے اطمینان کے لیے کروائے، مثلاً 50 افراد پر مشتمل اسلام آباد کے ایک خاندان نے بھی کورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔ترجمان سندھ حکومت سینیٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مقامی طور پر یہ وبا بہت پہلے سے پھیل رہی تھی، جس کا علم اب ہونا شروع ہوا ہے۔ جس کی وجہ ٹیسٹنگ میں اضافہ اور بیرون ممالک پر فضائی پابندی ہے۔
اس حوالے سے حکام کے مختلف نظریات ہیں۔ تاہم، حکومت پنجاب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے مختلف وجوہ بیان کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بیشتر مریض ایسے ہیں جن میں اس مرض کے آثار ظاہر نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر وبا پھیلنے کی وجہ لاک ڈائون میں نرمی اور کاروبار کی بحالی ہے۔ انہوں نے مرتضیٰ وہاب کی بات سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ وہ پہلے روز سے ہی میل جول کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی منتقلی اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
خواتین کے مقابلے میں مردوں کا اس مرض سے متاثر ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ایسا دنیا بھر میں ہورہا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مرض سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کی شرح اموات بھی بہت زیادہ ہے۔ اسی طرح مختلف عمر کے افراد اس مرض سے متاثر ہورہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 41 سے 50 سال کے افراد اس مرض سے زیادہ متاثر ہوئے سوائے صوبہ سندھ کے جہاں اس مرض میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر افراد کی عمر 31 سے 40 سال کے درمیان ہے۔وینٹی لیٹرز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فی الحال وینٹی لیٹرز کی تعداد مریضوں سے زیادہ ہے۔مثال کے طور پر پنجاب میں 1505 وینٹی لیٹرز ہیں، جب کہ 7 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ سندھ میں وینٹی لیٹرز کی مجموعی تعداد کا علم نہیں ہے، تاہم، وبا کے لیے 263 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ان میں سے وہاں 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ خیبر پختون خوا میں 394 وینٹی لیٹرز ہیں جب کہ 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ بلوچستان میں 60 وینٹی لیٹرزلیکن کوئی بھی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے اور اسلام آباد میں 77 وینٹی لیٹرز ہیں اور 6 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
( بشکریہ : جنگ نیوز )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

لاک ڈاؤن کورونا وائرس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحرومیوں کے شکار چولستان کے ثقافتی رنگ۔۔ظہوردھریجہ
Next Article کورونا مریضوں کی تعداد 27 ہزار سے تجاوز،ایک دن میں 24 ہلاکتیں : کوئٹہ میں 25 صحافی متاثر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاکستان میں کورونا پھر اسپیڈ پکڑنے لگا، مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد سے تجاوز

نومبر 11, 2025

گرین لاک ڈاؤن، کاروباری طبقہ اور دیہاڑی دار : عمران علی خان کا کالم

نومبر 20, 2024

ایم ایل ون منصوبے میں تاخیر، لاگت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی

جون 14, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ اور آرامکو آئل فیلڈ پر حملے 3 افراد ہلاک 10 زخمی اکتوبر 22, 2026
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.