پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت سے سبکدوش ہونے والے ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی پھر کپتان بن گئے لیکن کمال بات یہ ہے کہ ان کی صلاحیتوں پر اس برس پشاور زلمی کے حکام کو ہوگیا تھا تب ہی انہیں لیگ کے دوران اچانک کپتانی سے جانا پڑا،اب ان کے ملک کی سی پی ایل میں سینٹ لوشیا نے 2020ایڈیشن کے لئے انہیں کپتان نامزد کردیا ہے ۔کوچ اینڈی فلاور ودیگر نے کہا ہے کہ میں سیمی کے استھ بطور کپتان کام کرنے کے لئے بے چین ہوں ،ان کے ساتھ چند سال قبل پشاور زلمی میں کام کیا تھا ،بہت انجوائے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی صلاحیتیں اور سمجھ کا مداح ہوں،سی پی ایل کا اب انتظار نہیں ہوتا ۔ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان سیمی سینٹ لوشیا سے پہلے ایڈیشن 2013سے منسلک ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے لئے 126 ایک روزہ میچ اور 68 ٹی 20 انٹر نیشنل میچ کھیلنے والے سابق کپتان سیمی نے ذمہ داری ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔حیران کن بات یہ ہے کہ اس سال پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی انتظامیہ نے انہیں لیگ کے دوران کپتانی سے برطرف کیا اور وہ کرکٹر سے کوچ بن گئے جبکہ اب وہ اپنی کیریبین لیگ میں ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے ایکشن میں ہونگے۔
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

