Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوسری دنیا کا قیام ممکن ہے : کمیونسٹ انٹرنیشنل کے یومِ تاسیس پر فہیم عامر کا خصوصی مضمون
  • پیٹرول تین اور ڈیزل ڈھائی روپے لیٹر مہنگا کر دیا گیا
  • پاکستان اور بھارت دیواریں گرائیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • سانحہ پمز ، ننھے فرشتے اور اجل کا فرشتہ : رضی الدین رضی کا کالم
  • منڈی بہاؤ الدین میں فائرنگ کے واقعے میں جماعت احمدیہ کا مقامی عہدیدار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » تھری پیس سوٹ میں درویشی رقص۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

تھری پیس سوٹ میں درویشی رقص۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمارچ 26, 20206 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میری زندگی کے شب و روز میں بہت نشیب و فراز آئے ہیں اور میں نے اونچ نیچ دونوں کا لطف اُٹھایا ہے، ہم میاں بیوی دونوں کالج میں لیکچرار تھے، میری اضافی آمدنی ٹی وی ڈراموں، شاعروں کے ’’اعزازیوں‘‘ اور کالموں کے اعزازی نما معاوضوں کی مرہونِ منت تھی۔ ایک موٹر سائیکل ہوتا تھا، جس پر ہم پانچ افرادِ خانہ مَیں، اہلیہ اور تین بیٹے سوار ہوتے اور سیریں کرتے! ہم چھٹی کے روز علامہ اقبال ٹاؤن کے گلشن اقبال پارک یا کبھی چڑیا گھر چلے جاتے، جب میں ’’چھڑا چھانٹ‘‘ تھا، میرے پاس لمبریٹا اسکوٹر ہوتا تھا جسے قومی سطح پہ شہرت حاصل ہوئی، اس کے گم ہونے پر میں نے کالم ’’محترم چور صاحب‘‘ کے زیر عنوان لکھا، تو میرے اس کالم پر احمد ندیم قاسمی، ابن انشا، انتظار حسین، منو بھائی نصر اللہ خان اور دوسرے بہت سے کالم نگاروں کے علاوہ پی پی پی کے ترجمان اخبار ’’مساوات‘‘ کے سہیل ظفر (مرحوم) نے بھی کالم باندھا اور یوں اس کی شہرت چار دانگ عالم تک پھیل گئی، جس پر چور گھبرا گیا اور اسکوٹر واپس کر گیا، میں نے اسکوٹر کی واپسی پر ’’محترم چور صاحب کا شکریہ‘‘ کے عنوان سے کالم لکھا اور ان تمام کالم نگاروں کا حوالہ دے کر اندازہ لگانے کی کوشش کی کہ چور کس کالم سے متاثر ہو کر اسکوٹر واپس کر گیا اور نتیجہ میں نے یہ نکالا کہ اس نے پیپلز پارٹی کے روزنامہ ’’مساوات‘‘ میں سہیل ظفر کا کالم پڑھا اور اسے ’’پارٹی کا حکم‘‘ سمجھ کر اسکوٹر واپس کر دیا۔ یہ اچھا دور تھا، سہیل ظفر سے ملاقات ہوئی تو اس نے بےتحاشا ہنستے ہوئے میرے اس جملے کی داد دی!
اُن دنوں علامہ اقبال ٹاؤن کے 452جہانزیب بلاک میں میرا ڈیرہ تھا۔ میں نے یہ گھر 9مرلے 63فٹ کے پلاٹ پر تعمیر کیا تھا جو 1980ء کی دہائی میں رائٹرز ہاؤسنگ سوسائٹی کی طرف سے سترہ ہزار روپے میں مجھے ملا تھا۔ ایک لاکھ روپیہ میں نے ہاؤس بلڈنگ فنانس سے قرض لیا، کچھ پیسے پلے سے ڈالے اور یہ گھر ایک لاکھ چالیس ہزار میں تعمیر ہو گیا۔ قرض کی قسطیں 16سال تک ادا کیں، میں نے اور میری فیملی نے اپنی زندگی کے بہترین اور خوش و خرم سال اس گھر میں گزارے، آج میں اس سے کہیں بڑے گھر میں رہتا ہوں لیکن مجھے یہ گھر بہت یاد آتا ہے۔ اس حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ:رائٹرز گلڈ کے ذیلی ادارے یعنی رائٹرز ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس سیکرٹری حبیب کیفوی تھے، ممتاز دانشور اور میرے دیرینہ دوست فخر زمان کے خسر، نہایت شریف انسان اور پرانی روایات کے حامل بزرگ! یہ مکان بنانے سے پہلے کی بات ہے، میں ایک دفعہ ان کے پاس گیا اور کہا ’’سوسائٹی کی رکنیت کیلئے میں نے جو دو سو روپے جمع کرائے تھے! براہِ کرم میری رکنیت منسوخ کرکے یہ رقم مجھے واپس کر دیں، مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے‘‘۔ حبیب صاحب نے اپنے سامنے دھرے حقے کا ایک لمبا کش لیا اور کہا ’’اگر اتنی ہی ضرورت ہے تو کسی دوست سے ادھار لے کر کام چلا لو‘‘ میں نے عرض کی ’’میرا کوئی دوست اتنا مالدار نہیں کہ دو سو روپے کی خطیر رقم مجھے ادھار دے سکے‘‘ اس پر انہوں نے حقے کا ایک اور کش لیا اور کہا ’’اگر تم نے یہ پیسے واپس لے لیے تو تم اور تمہارے بچے کبھی اپنی چھت تلے نہیں رہ سکیں گے… یہاں سے بھاگ جاؤ اور آئندہ اس کام کیلئے کبھی میرے پاس نہ آنا‘‘، ﷲ تعالیٰ ان کی قبر کو ہمیشہ نور سے بھرا رکھے، وہ سچ کہہ رہے تھے۔
اقبال ٹاؤن سے پہلے میں نے ماڈل ٹاؤن لاہور اور ونڈسر پارک اچھرہ میں زندگی کے بیشمار ماہ و سال کرائے کے گھروں میں گزارے چنانچہ اقبال ٹاؤن میں اپنا گھر میرے لیے ایک نعمتِ غیر مترقبہ سے کم نہ تھا۔ میں ساری عمر خدا کی چھوٹی سے چھوٹی نعمت کا بھی شکر گزار رہا ہوں، چنانچہ جب میرے پاس موٹر سائیکل تھا تو اس پر سواری کے دوران اس کی کوئی نعمت یاد آ جاتی تھی، تو میں موٹر سائیکل ایک جانب کھڑی کرکے اس کے ’اسٹیئرنگ‘ پر سجدہ ریز ہو جاتا، آج میرے پاس گاڑی ہے اور میرا یہ معمول آج بھی یہی ہے۔ میں کبھی کبھار بابا شاہ جمال کے دربار پر حاضری دیتا ہوں اور وہاں سرور و مستی کے عالم میں پڑنے والی دھمال کا نظارا کرتے ہوئے خود کو بہت مشکل سے اس منظر کا حصہ بننے سے روکتا ہوں۔ سوائے ایک موقع کے، میرے ایک دوست مظفر بخاری (مرحوم) کے گھر ڈیوس روڈ پر ڈنر تھا، وہاں رات کے دو بج گئے، میں موٹر سائیکل پر واپس اپنے گھر جا رہا تھا، پلازہ سینما کے پاس شاہ عنایت قادری کے دربار کے قریب پہنچا تو میں نے دیکھا تین ملنگ درویشی لباس میں ڈھول کی لَے پر رقص کر رہے ہیں، اس وقت سڑکیں ویران پڑی تھیں، دور دور تک آدم نہ آدم زاد، بس تین درویش اور ان کا مستانہ وار رقص! میں موٹر سائیکل سے اتر کر ان کے قریب جا کھڑا ہوا مگر وہ مجھ سے بےخبر اپنے ’’یار‘‘ کو منانے میں لگے رہے۔ یہ منظر آہستہ آہستہ مجھ میں سرایت کرتا چلا گیا اور پھر میں بھی بےخبر رہا جب درویشی لباس میں ملبوس ان تین درویشوں کے ساتھ سوٹ میں ملبوس ایک دنیادار شخص بھی شامل ہو گیا اور اس وقت تک رقص کرتا رہا جب تک صبح کی سپیدی رونما نہ ہوئی اور سڑکوں پہ لوگوں کی آمد و رفت شروع نہیں ہو گئی… تب اس دنیادار شخص نے اپنے موٹر سائیکل کو کک ماری اور دوبارہ مکروہات سے لتھڑی زندگی میں واپس آ گیا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلنگڑا مچھر۔۔حامد میر
Next Article برگریز۔۔خالدمسعودخان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم

ستمبر 6, 2026

زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات

ستمبر 5, 2026

نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 5, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • نئے صوبے ۔۔بسم اللہ اسلام آباد سے کریں : سہیل وڑائچ کا کالم ستمبر 6, 2026
  • زیارت۔۔ مسلح جنگجوؤں کا فوجی قافلے پر حملہ 16 فوجی شہید : بی ایل اے اور ٹی ٹی میں تعلق پر سوالات ستمبر 5, 2026
  • نثار کھوڑو کی تحریکِ التوا یا تحریکِ پیش بندی؟ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 5, 2026
  • بلوچستان: ضلع کچھی میں مسلح افراد کا پولیس تھانے اور سرکاری دفاتر پر حملہ ستمبر 5, 2026
  • صوبوں کی تقسیم اور ملک کا ’مفرور صدر‘ : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.