Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » انسانی مرغے، پر کٹے شاہین اور مٹی کی گائے۔۔حسن نثار
حسن نثار

انسانی مرغے، پر کٹے شاہین اور مٹی کی گائے۔۔حسن نثار

ایڈیٹرمارچ 25, 20202 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of hassan-nisar at girdopesh
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اخباروں کے ڈھیر پر سب سے اوپر انگریزی اخبار تھا جس کے اوپر والے صفحہ پر اپر ہاف پر ایک چار کالمی رنگین تصویر تھی جس پر نظر پڑتے ہی غنودگی غائب ہو گئی اور میں پوری طرح الرٹ ہو گیا۔ کیپشن پڑھا تو دل باغ باغ ہو گیا۔ اس تصویر کا تعلق سرجانی ٹاؤن کراچی سے ہے۔ تصویر میں ایک سمارٹ سا پولیس اہلکار منہ پر ماسک چڑھائے ہاتھ میں ڈنڈا لئے ’’تیار‘‘ کھڑا ہے اور اس کے سامنے ’’انسانی مرغوں‘‘ کی طویل قطار ہے جس کی گنتی ممکن نہیں۔ ’’انسانی مرغوں‘‘ کی اس شہکار تصویر کے پیچھے ان کی وہ موٹر سائیکلیں کھڑی ہیں جن پر بیٹھ کر اقبال کے یہ پَر کٹے شاہین لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ بہتر ہوتا کہ ان کی کمروں پر ایک ایک اینٹ رکھنے کے بعد انہیں بانگیں دینے کا حکم بھی دیا جاتا۔جنہیں ’’زندگی موت‘‘کی تمیز نہیں—– قانون لاقانونیت کا فرق معلوم نہیں، انہیں ووٹ کی قدر و قیمت کا کتنا احساس یا علم ہوگا؟ ان کے لئے ووٹ کی قیمت قیمے والا نان یا بریانی کی ایک پلیٹ کے علاوہ کیا ہو سکتی ہے؟نتیجہ مستقل قسم کے حالاتِ حاضرہ کی صورت میں ہمارے سامنے ہے لیکن سمجھنا سیکھنا نہیں، دور کی کوڑی لانا ہے کہ ہماری جمہوریت میں رخنہ اندازیاں ہوتی رہیں تو میں دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد بھارتی جمہوریہ کا ذکر کیوں نہ چھیڑوں جو نان سٹاپ نریندر مودی جیسے فاشسٹ تک آ پہنچی اور اس نے ثابت کر دیا کہ واقعی جمہوریت بہترین انتقام ہے۔کون کافر اس سے انکاری ہو سکتا ہے کہ دنیا کے ’’حاضر سروس‘‘ نظاموں میں جمہوریت ہی بہترین ہے—-بشرطیکہ اس کی بنیادی ضروریات اور لوازمات کا اہتمام کیا جائے ورنہ بغیر گوشت کے نہاری اور بغیر چاول کے بریانی تو دنیا کا بہترین باورچی بھی نہیں بنا سکتا۔ یہ تو مچھلیوں کے پائے اور چڑیوں کی رانیں تیار کرنے کے برابر ہے۔
توقف فرمایئے اور وضاحت کے لئے مجھے تقریباً 40،45سال پیچھے جانے دیجئے۔ ایک مشہور فلم ڈائریکٹر تھے خواجہ سرفراز جو عمر میں مجھ سے خاصے سینئر تھے لیکن ان سے دوستی یوں ہو گئی کہ میں نے زندگی بھر ان جیسا دوسرا دلچسپ بندہ نہیں دیکھا، مثلاً میں نے ان کے علاوہ آج تک کسی اور کو سکوٹر کے لئے ڈرائیور رکھتے نہ کبھی دیکھا نہ سنا جبکہ خواجہ صاحب نے سنجیدگی سے سکوٹر کے لئے باقاعدہ ڈرائیور رکھا ہوا تھا جس کے پیچھے بیٹھ کر سگریٹ سے یوں لطف اندوز ہوتے جیسے لیموزین میں تشریف فرما ہوں۔ خواجہ صاحب مرحوم سمن آباد میں رہتے۔ دفتر پٹیالہ گراؤنڈ میں۔ ان دنوں پارٹنر کے ساتھ رکشہ میں گھر جاتے۔ غیرشادی شدہ پارٹنر کو گھر میں کھانا کھلاتے اور پھر اسے ’’پیدل‘‘ اس کے گھر تک ’’ڈراپ‘‘ کرنے جاتے جو خواجہ مرحوم کے گھر سے تقریباً ڈھائی تین کلو میٹر دور تھا۔ حلقۂ احباب میں خواجہ سرفراز کا یہ ’’پیدل ڈراپ‘‘ بہت مقبول تھا۔ یہی حال پاکستانی جمہوریت کا ہے جو نجانے کب سے پاکستانیوں کو ان کی منزل پر ’’پیدل ڈراپ‘‘ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔یہاں ابن انشا مرحوم کی کسی کتاب میں دیکھا ایک کارٹون بھی یاد آتا ہے جس میں ایک مکار آدمی گدھے پر اس طرح سوار ہے کہ اس نے ہاتھ میں ڈنڈا پکڑا ہوا ہے جس کے دوسری طرف پٹھے یعنی چارا بندھا ہوا ہے جو گدھے کے منہ سے صرف چند انچ آگے ہے۔ بیچارہ گدھا چارے کو قریب دیکھتے ہوئے سرپٹ بھاگ رہا ہے لیکن ظاہر ہے گدھے کی بھوک، اس کے منہ اور چارے کا فاصلہ سوتر برابر کم نہیں ہو رہا اور نہ کبھی ہو گا۔ یہ فیصلہ آپ خود کر لیں کہ گدھا کون ہے؟ اس کا مکار سوار کون ہے؟ اور اس کارٹون میں چارے سے کیا مراد ہے۔ووٹ آزاد لوگ دیا کرتے ہیں۔ دیدہ نادیدہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے غلام ابنِ غلام نہیں۔ جس کے سر پہ چھت اور پیر کے نیچے زمین اپنی نہ ہو، اس کی رائے اپنی کیسے ہو سکتی ہے۔ کے آصف کی شہرہ آفاق فلم ’’مغلِ اعظم‘‘ میں پرتھوی راج نے مغلِ اعظم مہابلی جلال الدین محمد اکبر کے کردار میں ایسی پرفارمنس دی کہ دنیا آج تک نہیں بھولی لیکن پرتھوی راج ’’مغلِ اعظم‘‘ نہیں بن گیا، پوری زندگی پرتھوی راج ہی رہا۔اس ملک کی جمہوریت بھی جمہوریت کی جتنی چاہے عمدہ و اعلیٰ اداکاری کر لے، آسکر ایوارڈ بھی لے لے تو رہے گی دو نمبر اور بہروپیا جمہوریت ہی جیسے سوئٹزر لینڈ میں جگہ جگہ آپ کو گائے کے انتہائی پرفیکٹ مجسّمے ملیں گے لیکن دنیا کا تجربہ کار ترین گجر بھی گائے کے مجسّمے سے دودھ نہیں نچوڑ سکتا، جس طرح پر کٹے شاہین اڑ نہیں سکتے اور انسانی مرغے بانگ نہیں دے سکتے۔ڈیمو کریسی نہیں فی الحال تو ڈنڈا ہی پیر ہے وگڑیاں تگڑیاں دا ورنہ یہ تو ’’انسانی حقوق‘‘ کی آڑ میں خود اپنی جانوں کے ساتھ بھی کھلواڑ سے باز نہ آئیں۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleملیریا بائی بنام لیڈی کورونا۔۔سہیل وڑائچ
Next Article مصیبت میں خیر کا پہلو۔۔ایازامیر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.