Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جولائی 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
  • میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
  • پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
  • 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد۔۔کب کیسے اور کیا ہوا؟
اہم خبریں

معروف خطیب علامہ ناصر مدنی پر نامعلوم افراد کا بدترین تشدد۔۔کب کیسے اور کیا ہوا؟

ایڈیٹرمارچ 18, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:معروف عالم دین اور سوشل میڈیا کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صاحب طرز خطیب علامہ محمد ناصر مدنی کو نامعلوم افراد نے برہنہ کرنے کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ملزموں نے علامہ ناصر مدنی کی برہنہ حالت میں ویڈیو بنانے کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک کر لئے، جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔مولانا ناصر مدنی نے وزیر اعظم ،آرمی چیف ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملزموں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ مختلف دینی جماعتوں نے بھی مولانا ناصر مدنی پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ملزموں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سےگفتگو کرتےہوئے علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ انہیں چند روز قبل لندن کے واٹس ایپ نمبر سے رضوان عرف ملاں نامی ایک نامعلوم شخص کی کال آئی کہ وہ ان کا بہت بڑا مداح ہےاور چند دن کے لئے پاکستان آیا ہوا ہے،اُس کی خواہش ہے کہ مولانا ناصر مدنی کھاریاں آئیں اور ان کے ڈیرے پر تقریب سے خطاب کریں تاہم مولانا ناصر مدنی کی جانب سے مذہبی تقریبات پر حکومتی پابندی کی بابت کہا گیا تو مذکورہ شخص نے کہا کہ آپ صرف گھر پر ہونے والی مختصر تقریب میں اس کی والدہ کے لئے دعا کے لئے ہی آ جائیں ۔مولانا ناصر مدنی کھاریاں پہنچے تو ملزموں نےپہلے کھاریاں کے مشہور ہوٹل سے مولانا اور ان کے ڈرائیور کو کھانا کھلایا اور بعد ازاں ڈیرے لے جا کر کمرے میں بند کر دیا جہاں تقریبا دس نقاب پوش افراد بھی آگئے اور مولانا ناصر مدنی کو برہنہ کرتے ہوئے ڈنڈوں اور پائپوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ،ملزم مولانا ناصر مدنی کی برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد ازاں دو سادہ کاغذوں پر ان سے دستخط بھی کروائے۔ملزموں نے مولانا ناصر مدنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاسورڈ بھی حاصل کر کے ان کا یوٹیوب چینل بھی ہیک کر لیا ۔ علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ ملزموں نے مجھے قانونی کارروائی کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں اور کہا ہے کہ جس دن آپ میڈیا کے سامنے گئے تو وہ دن آپ کی زندگی کا آخری دن ہوگا اور ہم آپ کو لاہور میں بھی مروا سکتے ہیں ۔مولانا ناصر مدنی نے نے اپنے ساتھ ہونے والے تشدد کے خلاف تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے جبکہ آج ایف آئی اے میں بھی درخواست دی جائے گی۔دوسری طرف مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر،جماعت اسلامی کے سینئر رہنما قیصر شریف،مولانا عبدالغفار روپڑی،مولانا شکیل الرحمان ناصر ،رانا محمد نصر اللہ خان سمیت دیگر نے مولانا ناصر مدنی کے اغوا اور تشدد کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ناصر مدنی کے اغوا کاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔مذہبی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ناصر مدنی معروف خطیب ہیں جو فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر اہم سوشل ایشوز کو اپنے منفرد انداز میں سامنے لاتے ہیں ،ان کے ساتھ شرمناک سلوک کرنے والے ملزموں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
(بشکریہ:پاکستان آن لائن)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکورونا مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ، سندھ میں لاک ڈاؤن : نمٹنے کی صلاحیت نہیں ہے مگر آپ نے گھبرانا نہیں :عمران خان
Next Article کیا ہم منحوس دور میں جی رہے ہیں ؟۔۔ذرا ہٹ کے/یاسر پیرزادہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری

جولائی 22, 2026

حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم

جولائی 22, 2026

ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ

جولائی 22, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 22, 2026
  • حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم جولائی 22, 2026
  • ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ جولائی 22, 2026
  • پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم جولائی 22, 2026
  • ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری جولائی 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.