Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اکتوبر 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
  • لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
  • وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
  • بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
  • ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » پستی، بلندی اور جواد شیرازی!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پستی، بلندی اور جواد شیرازی!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرستمبر 20, 20191 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں ان دنوں روزانہ منڈی کے بھاؤپوچھتا رہتا ہوں، حاجی رمضان میرے دوست ہیں اور مجھے تازہ ترین رپورٹ سے آگاہ کرتے ہیں۔ ان کی باتوں سے اس کلیے کی تصدیق ہوجاتی ہے کہ جب منڈی میں فروخت کے لئے مال ضرورت سے زیادہ آجاتا ہے تو اس کی قیمت گرجاتی ہے اور جب مال کم ہو اور اس کی کھپت زیادہ ہو تو مال کی قیمت بڑھ جاتی ہے، یعنی وہی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی والی صورتحال، فروٹ مارکیٹ، سبزی مارکیٹ اور دوسری مارکیٹوں پر بھی لاگو ہوتی ہے۔
میرے ایک جاننے والے ضمیر کی آڑھت کا کام کرتے ہیں۔ میں ان سے بھی ضمیر کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں جانتا رہتا ہوں۔ کل ان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ اب نئے ضمیر فروشوں کی کوئی گنجائش نہیں رہی، جو پہلے دن سے اس کاروبار میں ملوث ہیں ان کا کاروبار بھی قدرے مندا پڑگیا ہے، وجہ وہی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی والا اصول ہی ہے۔ میں دراصل ان کے پاس اپنی قیمت لگوانے گیا تھا، اس نے کہا برادر تم بہت لیٹ آئے ہو، سال ڈیڑھ سال پہلے آتے تو میں تمہیں اچھا ریٹ دلوا دیتا، اب تو محض رسوائی مول لینے والی بات ہے۔ میں نے عرض کی کہ رسوائی والی اس میں کوئی بات نہیں، ہمارے معاشرے میں آج بھی ضمیر فروش عزت کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں، ان کی لاکھوں کی فالوونگ ہے جس پر ضمیر کے اس آڑھتی نے کہا اتنی فالوونگ تو میں بھی تمہیں دلا سکتا ہوں، فالوونگ ایک سائنسی اصول کے تحت ہوتی ہے وہ میں تمہیں بتا دوں گا مگر میں تمہیں مشورہ دوں گا کہ فی الحال تم صاحب ضمیر ہونے کی اداکاری کرتے رہو، جب تم اس حوالے سے اپنا سکہ جما لو گے، پھر تمہاری ضرورت پڑے گی، وقت میں تمہیں بتادوں گا اس وقت تم اپنا ضمیر لے کر آجانا، بازار سے بہت بہتر قیمت دلوادوں گا۔


حقیقت یہ ہے کہ مجھے ضمیر فروش کی کوئی ضرورت نہیں، ضمیر بیچے بغیر بھی اچھی خاصی کمائی ہو سکتی ہے۔ آپ ایلیٹ کلاس میں اپنی جگہ بنالیں اور آپ کو دھن کمانے کے ایک سو ایک طریقے بتا دیں گے۔ آپ ایل ڈی اے میں کسی پراپر شخص سے میل جول بڑھائیں اور آپ کی ترقی کے راستے کھول دے گا۔ آپ اس کے ذریعے متنازع پلاٹوں کی فائلیں خریدیں یا ان اسکیموں میں انویسٹمنٹ کریں جو ابھی بےآباد ہیں مگر وہ آپ کو بتادے گا کہ عنقریب یہاں ایک بڑا ہوٹل بننے والا ہے اور بہت زیادہ ترقیاتی کام شروع ہوگا۔ بس تم وہاں دو چار پلاٹوں کی فائلیں خرید لینا، کروڑوں کا منافع تو کہیں نہیں گیا۔


میں اس طرح کے دو چار اور لوگوں کی طرف گیا ہوں جو آپ کو راتوں رات پستی سے بلندی تک لے جا سکتے ہیں مگر بالآخر میری سوچ ایک عجیب رنگ اختیار کرلیتی ہے، میں سوچنے لگتا ہوں، پستی کیا ہے اور بلندی کیا ہے؟ بس یہ سوال میرا مستقبل تاریک کردیتا ہے۔ میرا دل میری تربیت کے تابع ہونے کی وجہ سے کہتا ہے کہ ضمیر فروشی اور دو نمبری کام سے بلندی تک پہنچ کر کیا انسان آئینے کے سامنے کھڑا ہوسکتا ہے؟ کیا جو بلندی پستی کے ذریعے حاصل ہوتی ہے وہ واقعی بلندی ہوتی ہے۔ میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ پستی کہتے کسے ہیں؟ مال و دولت عہدہ و منصب سے محرومی کو ہم پستی کہیں گے۔ پستی تو پست کام کرنے والوں کا مقدر بنتی ہے اور بلندی اپنی ناجائز خواہشات کو پاؤں تلے روندنے سے ملتی ہے۔ آج یا کل جو لوگ بلندی پر فائز تھے یا ہیں ان میں سے کتنے جائز اور کتنے ناجائز طریقوں سے اس منزل کو پانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ضروریات سب انسانوں کی ایک جیسی ہیں، دو یا تین وقت کا کھانا، رہائش کے لئے گھر، سفر کے لئے سواری، اس کے علاوہ تو فرق صرف بینک بیلنس کا رہ جاتا ہے جو اگر زیادہ ہو تو ان لوگوں کے لئے خوشی کا باعث بنتا ہے جنہوں نے قوم کا خون چوس کر یہ دولت اکٹھی کی تھی اور اگر کم ہو اور یہ بیلنس رزق حلال کی دین ہو تو سکون قلب کی دولت اس سے ملتی ہے، جس سے بڑی دولت اور کوئی نہیں۔ البتہ جو لوگ ان بنیادی ضروریات سے محروم ہیں اور ہمارے عوام کی اکثریت اس سے محروم ہے تو بےپناہ خوشی حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس پستی میں گرے ہوئے لوگوں کو بلندی تک لے جانے کی جدوجہد کی جائے۔


میں جب پستی اور بلندی کی بابت سوچ رہا تھا تو برادرم جواد شیرازی میری طرف تشریف لائے۔ جواد شیرازی ریٹائرڈ میجر اور پائلٹ ہیں مگر غریب عوام کے لئے دل میں بےپناہ تڑپ رکھتے ہیں۔ وہ انہیں پستی سے بلندی تک لے جانے کے لئے ایک منصوبہ اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔ وہ محبت کے نام سے ایک تنظیم بنانا چاہتے ہیں جو ورکشاپوں میں کام کرنے والے معصوم بچوں کو تعلیم بھی دلائے گی اور ان کو جو دہاڑی ملتی تھی، تنظیم وہ رقم ان کے والدین کو ادا کردیا کرے گی۔ اب آگے میں کیا لکھوں، جواد شیرازی نے مجھے قائل کرکے اس تنظیم میں ان کے دست و بازو بننے پر قائل کرلیا ہے اور ان شاء اللہ اب میں اپنی بقایا زندگی اس کام پر صرف کروں گا، لہٰذا ان تمام دوستوں سے معذرت جو مجھے ’’پستی اور بلندی‘‘ کے راستے کے مختلف معانی بتاتے تھے، میں نے بلندی کے لئے صحیح راستے کا انتخاب کرلیا ہے۔ اب آپ سب کو بھی میرا ساتھ دینا ہوگا۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدیکھا ہندوستان۔۔رضا علی عابدی
Next Article حکومت کیسی جا رہی ہے؟۔۔وجاہت مسعود
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اکتوبر 22, 2026

ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

اکتوبر 21, 2026

لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم

اکتوبر 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت قومی انحطاط کی علامت : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 22, 2026
  • ملتان : یتیم بچےکو کارسےکچلنے والا ملزم تو قیر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ اکتوبر 21, 2026
  • لنگوئسٹک سروے آف انڈیا کا ایک طائرانہ جائزہ اور لہندا پنجابی تنازعہ : زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم اکتوبر 21, 2026
  • محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم اکتوبر 20, 2026
  • جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ اکتوبر 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.