Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اگست 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
  • معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
  • انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
  • حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
  • بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بہن بیٹی کا تقدس اور بس ایک جھلک دیکھنے کی مردانہ خواہش ۔۔ منزہ اعجاز
اختصاریئے

بہن بیٹی کا تقدس اور بس ایک جھلک دیکھنے کی مردانہ خواہش ۔۔ منزہ اعجاز

ایڈیٹراپریل 4, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
poetry and articles of munaza ejaz at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بہت تضاد ہے اس معاشرے میں اور ہمارے روئیے میں بھی۔ جو مرد کہتا ہے کہ سلام کا جواب دینا سنت ہے، وہی مرد سلام کے جواب کے بعد سنت کو بھول جانے کی تلقین کیوں کرتا ہے۔ سلام کا جواب ملتے ہی مرد کو عورت پر پیار کیوں آنے لگتا ہے خواہ وہ چار بچوں کی ماں ہی کیوں نہ ہو۔ پھر اسے اس عورت سے محبت، پیار، اور وفا بھی درکار ہوتی ہے جسے وہ جانتا تک نہیں۔ وہی مرد جو بات بات پر اسلام کے حوالے دیتا ہے اور اسلام کے نفاذ کی باتیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔ جو عورت کی بے حیائی اور بے پردگی پر تبصرے کرتا نہیں تھکتا اور جس کو یقین ہوتا ہے کہ مرد کو اگر عورت نہ ورغلاتی تو وہ آج بھی جنت میں‌ہوتا۔ ذرا سا موقع ملنے کی دیر ہے اسی مرد کو پھر کچھ بھی تو یاد نہیں رہتا۔ ماں، بہن اور بیٹی اس کے نزدیک ان لفظوں یا رشتوں کی کوئی حیثیت ہی نہیں کہ اس کے نزدیک عورت تو بس عورت ہوتی ہے اور صرف اس لئے ہوتی ہے کہ اس تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ عورت چاہے تو خود اپنی عزت کروا سکتی ہے۔ ایسے دعوے کرنے والا مرد تو موقع کی تلاش میں رہتا ہے کہ کب اور کیسے وہ اپنے ہی قول کی دھجیاں بکھیر دے۔ ایک زمانہ تھا کہ بازاروں میں دکاندار بہن، بیٹی اور ماں جی جیسے الفاظ استعمال کیا کرتے تھے۔ آج ہم نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ گڑیا، چھوٹی آنٹی، بڑی آنٹی، پیاری گڑیا جیسی آوازوں نے بازاروں کو عجب تماشہ گاہ بنا دیا ہے۔آج ہر مرد کہتا ہے وفا نہیں۔ وفا کہاں سے ملے جب مرد مردوں کی نسبت عورتوں کو بیسٹ فرینڈ بنانا چاہتے ہیں اور اپنی بیوی کی بجائے دوسرے کی بیوی سے وفا چاہتے ہیں۔ پہلے ہر لڑکی کے ویر ہوا کرتے تھے۔ محلے کی لڑکی سب کی بہن، بیٹی ہوتی تھی۔ دروازوں کی جگہ صرف کپڑے کا پردہ ہی حفاظت کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ آج ہر مرد چاہتا ہے، بہن، بیٹی ہو نہ ہو گرل فرینڈ ضرور ہونی چاہیئے۔ ہم داڑھی اور حجاب میں بھی اسلام کی دھجیاں اُڑانے کو تیار رہتے ہیں۔ جو مرد حجاب کی تلقین کرتے ہیں وہ حجاب سے جھانکتی آنکھوں کو دیکھ کر سبحان اللہ کہنے سے بھی نہیں چوُکتے۔ ساتھ ہی سر پر دوپٹہ نہ اوڑھنے والی لڑکی اور بغیر داڑھی والے مرد کو بے دین اور معاشرے کا ناسور ثابت کرنے کی کوشش میں بھی لگے رہتے ہیں۔ اصل تضاد تو ہمارے اندر ہے۔ ہم نماز کی تلقین کرتے ہیں مگر خود نماز ادا نہیں کرتے۔ ہم پردے کی تلقین تو کرتے ہیں مگر دوسروں کو بے نقاب کرنے اور بس ایک جھلک دیکھنے کی کوشش میں اپنی ساری قوت صرف کر دیتے ہیں۔ ہر باپ چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی معاشرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے چلنے کے قابل ہو۔ مشکل گھڑی میں اپنا سہارا بن سکے وہ اچھے ادارے میں پڑھے مردوں کے آفس میں کام کرے۔ مگر وہی باپ جب مرد بن کے باہر نکلتا ہے تو دوسروں کی بیٹیاں اس کے لئے بس دوسروں کی بیٹیاں ہی بن جاتی ہیں۔ درحقیقت ہمیں سب کوخود کو ڈھانپنے کی ضرورت ہے۔اپنے ذہن ودل اور نفس کو کنٹرول کرنے کی، اپنی حد میں رہنے کی، ذہنی آلودگی کو صاف کرنے کی۔ اور اس بات کا ادراک کرنے کی کہ ہر لڑکی یا عورت سے پیار نہیں ہو سکتا اور نہ ہرعورت آپ کی وفا کے لیے بنی ہے ۔یاد رکھیں جو برائی آپ کریں گے اس کی سزا آپ نے ہی سہنی ہے کہ دھوکے کی طرح برائی کے بھی پاؤں ہوتے ہیں اور یہ ایک نہ ایک دن آپ تک پہنچ کر آپ کو اپنی لپیٹ میں ضرور لیتی ہے۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپھانسی کی خبر ، ریڈیو ٹی وی پر کیسے نشر ہوئی ؟ ۔۔ ریاض سہیل
Next Article بھٹو کو انصاف کب ملے گا ؟ چار اپریل کے ڈوبتے سورج کا سوال ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم

اگست 24, 2026

آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ

اگست 23, 2026

عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ

اگست 23, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم اگست 24, 2026
  • آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ اگست 23, 2026
  • راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار اگست 23, 2026
  • ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اگست 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.