Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بندے کے پتر بن جاؤ!۔۔عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

بندے کے پتر بن جاؤ!۔۔عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرجون 28, 20193 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بزرگوار نے حسرت بھری نظروں سے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا ’’واہ، میرے مولا وہ بھی کیا دن تھے جب میں کڑیل جوان تھا، جو مجھے دیکھتا تھا بس دیکھتا ہی رہ جاتا تھا، یہ چوڑا چکلا سینہ، تنے ہوئے ڈولے، سرخ و سفید رنگ۔ میں شیر کی طرح دھاڑتا تھا، زمین پر پاؤں رکھتا تو زمین کانپنے لگتی تھی‘‘ میں نے عرض کی ’’بزرگوار پھر تو آپ نے مظہر شاہ اور سلطان راہی کے ساتھ فلموں میں بھی کام کیا ہو گا‘‘ انہوں نے میرے ان ریمارکس کو خراجِ تحسین جانا اور فرمایا ’’فلم انڈسٹری کی طرف سے آفرز تو بہت ہوئی تھی مگر قبلہ والد محترم نے اجازت نہیں دی، ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری کا ماحول اچھا نہیں تمہارا اخلاق مزید خراب ہو جائے گا‘‘ میں نے پوچھا ’’تو گویا تھوڑا بہت اخلاق پہلے سے خراب تھا؟‘‘ اس پر وہ شرما کر بولے ’’کیا پوچھتے ہو میاں، ہر شب، شب برات تھی ہر روز عید۔ میں اس قصے کو طول نہیں دینا چاہتا تھا کہ جانتا تھا بزرگوار شروع ہو جائیں گے اور استغفر اللہ کا ورد کرتے کانوں کو ہاتھ لگاتے اور خود کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے کتنے ہی پردہ نشینوں پر الزام تراشی شروع کر دیں گے چنانچہ میں نے موضوع کا رخ موڑتے ہوئے کہا آپ دور جوانی میں جتنے طاقتور تھے لوگ تو آپ سے خوفزدہ رہتے ہوں گے۔ بولے ’’ایسے ویسے، مجھے دیکھ کر وہ ادھر ادھر ہو جاتے تھے لیکن میں نے کبھی اپنی طاقت کا غلط استعمال نہیں کیا، جب بھی طاقت استعمال کی صحیح جگہ استعمال کی، بس مجھے باڈی بلڈنگ کا شوق تھا میاں کیا کیا بتاؤں میں نے کیا۔ ’’نہیں آپ بتائیں جو آپ سنانا چاہتے ہیں‘‘ فرمایا ’’میں ایک گھنٹہ ایکسر سائز کرتا تھا، روزانہ دس میل بھاگتا تھا، میں دفتر جاتا تھا تو کبھی ایک ایک کر کے سیڑھی نہیں چڑھا بلکہ ہمیشہ دو دو تین سیڑھیاں پھلانگتا ہوا تیسری منزل تک جاتا تھا جہاں میرا دفتر تھا۔‘‘ میں نے کہا واقعی آپ تو غیرمعمولی طور پر طاقتور تھے۔ بزرگوار نے ماضی کے جھروکوں سے جھانکتے ہوئے مجھے مخاطب کیا مجھے بیٹھے بیٹھے جوش آتا تھا تو میں اپنے گھر کے برآمدے کے شیڈ سے لٹک جاتا تھا اور پھر پوری طاقت سے اپنے جسم کو اوپر کی طرف کھینچتا حتیٰ کہ میرے گھٹنے شیڈ کے برابر آ جاتے تھے، صرف یہی نہیں محض زور آزمائی کے لئے میں مضبوط لکڑی کو گھٹنے پر رکھ کر اس کے دو ٹکڑے کر دیتا تھا۔ بزرگوار اپنی جوانی بلکہ بھرپور جوانی کی مزید روداد سنانے کے موڈ میں تھے کہ اچانک انہیں کھانسی کا دورہ پڑا، ان کی آنکھیں باہر کو ابل پڑیں، سانس ٹوٹنے لگا اور مجھے ان کی جان کے لالے پڑ گئے مگر اللہ کا شکر ہے کہ چند منٹوں کے بعد آہستہ آہستہ وہ نارمل ہو گئے۔ میں نے انہیں پانی لا کر دیا تھا انہوں نے گلاس میز پر رکھتے ہوئے کہا ’’میاں اس دمے کے ہاتھوں زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ دعا کرو اللہ ایمان کی سلامتی کے ساتھ مجھے واپس بلا لے‘‘۔ میں نے عرض کی بزرگوار زندگی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ایک بیش بہا نعمت ہے اس کی قدر کرنا چاہئے۔ ’’بولے تم ٹھیک کہتے ہو لیکن صورتحال یہ ہے کہ دس میل روزانہ دوڑ لگانے، ایک گھنٹہ ایکسر سائز کرنے، تین تین سیڑھیاں پھلانگنے اور دو دو تین تین نوجوانوں سے زیر نہ ہونے والا یہ شخص جو تمہارے سامنے ہڈیوں کے ڈھانچے کی صورت میں موجود ہے اب چند قدم بھی چلتا ہے تو اس کا سانس پھولنے لگتا ہے، گھٹنوں میں درد اس کے علاوہ ہے، بغیر چلے پھرے بھی ان میں ٹیسیں اٹھتی رہتی ہیں، رات کو بستر پر لیٹنا ہو تو لیٹا نہیں جاتا سانس رکنے لگتا ہے چنانچہ کبھی صوفے پر جا کر بیٹھ جاتا ہوں کبھی بستر پر بازو کے بل لیٹنے کی کوشش کرتا ہوں اور کبھی لائونج میں آ کر ٹی وی آن کر کے اپنا دھیان ہٹانے کی کوشش کرتا ہوں۔ بس رات اسی طرح گزر جاتی ہے چنانچہ جب صبح ہوتی ہے تو جوڑ جوڑ درد کر رہا ہوتا ہے، میں تو اس زندگی سے تنگ آ چکا ہوں بس دعا کرو اللہ تعالیٰ ایمان کی سلامتی کے ساتھ اب مجھے اٹھا لے‘‘۔ اس گفتگو کے دوران میرے دوست مرزا عبدالقیوم بھی آ گئے تھے جو بزرگوار سے بہت انس رکھتے ہیں، انہوں نے انہیں مخاطب کیا اور کہا ’’آپ ایسی باتیں نہ کریں آپ کی صحت اس وقت بھی ماشاء اللہ دوسروں سے بہتر ہے میں تو آپ پر رشک کرتا ہوں‘‘ یہ سن کر بزرگوار کے چہرے پر ناگواری کے آثار ابھرے اور بولے ’’خاک اچھی صحت ہے میں جوانی میں….‘‘ مگر مرزا صاحب نے انہیں درمیان میں ہی ٹوک دیا اور کہا میں جانتا ہوں آپ کی جوانی بلاخیز تھی، اسی لئے تو میں کہتا ہوں کہ عمر عزیز کا یہ حصہ بھی آپ خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے گزار دیں، آپ اپنی زندگی کی بہترین اننگ کھیل چکے ہیں، چوکے اور چھکے مارتے رہے ہیں اب اگر ٹک ٹک کر رہے ہیں تو کوئی بات نہیں آپ انہیں دیکھیں جو زیرو پر آئوٹ ہو جاتے ہیں۔ میں نے محسوس کیا کہ مرزا صاحب کی ان باتوں سے بزرگوار کے چہرے پر امید کی ایک نہایت روشن کرن ابھری، ان لمحوں میں مجھے لگا جیسا ان کی ساری مایوس سوچیں ہوا ہو گئی ہیں وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑے ہوئے، میں نے پوچھا کہاں جا رہے ہیں، بولے وضو کرنے جا رہا ہوں، سوچا شکرانے کے دو نفل ادا کر لوں۔
سو یہ میرے ایک بزرگ دوست کی کہانی ہے اور یہ کہانی کسی ایک کی نہیں، ہزاروں لاکھوں کی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ساری عمر عیش و آرام اور بغیر کسی تکلیف کے گزرے، میں نے تو کچھ ارب پتی بھی دیکھے ہیں جو لوٹ مار سے ارب پتی بنے ہیں، کبھی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا، کبھی حقوق العباد ادا نہیں کئے مگر ایک وقت آتا ہے کہ بات بات پر ان پر رقت طاری ہو جاتی ہے،۔ انہیں ہر وقت موت کا فرشتہ اپنی چارپائی کے گرد دھمالیں ڈالتا نظر آتا ہے اور وہ اچانک چیخنے لگتے ہیں۔ میں ایسے تمام لوگوں سے جو فی الحال جوان ہیں، عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہے ہیں صرف ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ ابھی سے بندے کے پتر بن جاؤ، جب موت کا فرشتہ تمہیں لینے آئے گا، اس وقت تم خود کو تبدیل نہ کر سکو گے۔ میری مانو ابھی سے بندے کے پتر بن جاؤ۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبند کمرے سے کیسے نکلوں؟۔۔فیض عام/سہیل وڑائچ
Next Article یہاں تو پکنک منائی جا رہی ہے!۔۔رؤف کلاسرا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026

پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟

ستمبر 12, 2026

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.