اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پیر کو لاہور میں جاری جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت میں تفتیش کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ میں نامزد زرداری گروپ، اومنی گروپ اور بحریہ ٹاؤن گروپ کی جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ نے رپورٹ پیش کی۔ عدالت کے حکم کے تحت جے آئی ٹی کے رپورٹ کمرہ عدالت میں پروجیکٹر پر دکھائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 50 لاکھ کا خرچ جعلی بینک اکاؤنٹس سے ادا کیا جاتا رہا۔ بلاول ہاؤس کے پالتو جانور اور 28 صدقے کے بکروں کے اخراجات بھی انہی اکاؤنٹس سے دیے گئے۔ سماعت کے دوران ماڈل ایان علی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ایان علی کہاں ہیں؟ کیا وہ بیمار ہو کر پاکستان سے باہر گئیں؟ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ اگر کوئی بیمار ہو کر ملک سے باہر چلا جائے تو اسے واپس لانے کا طریقہ کیا ہے؟ ساتھ ہی عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس دیے اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو حکم دیا کہ وہ اس پر جواب جمع کرائیں، جس کے بعد عدالت نے مذکورہ کیس کی سماعت 31 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالتی کاروائی کے بعد پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس رپورٹ میں کچھ نیا نہیں ہے اور ان کی پارٹی پہلے سے ہی اس رپورٹ کے مواد کے بارے میں سن رہی تھی۔ ‘عدالت نے حکم دیا تھا کہ فیصلہ آنے تک رپورٹنگ نہیں ہوگی لیکن رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہمارے بارے میں ایسا تاثر بنایا جا رہا ہے جیسے ہم گناہ گار ہیں۔’ انھوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ان کی جماعت اس قسم کے سلسلے سے گزر چکی ہے۔ ‘ہم پر الزام لگتا ہے کہ اربوں کی خرد برد کی ہے لیکن بات سامنے آتی ہے چند ہزار کے بل کی۔’
بدھ, اکتوبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- محترم عرفان صدیقی کی یاد میں : وجاہت مسعود کا کالم
- جمہوریت کے ساتھ کھلواڑ میں سب ہم پیالہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- خضدار سے نامعلوم مسلح افراد نے مزدوروں سمیت 18 افراد کو اغوا کرلیا
- لسانیات علم ہے عقیدہ نہیں : سر جارج ابراہم گریئرسن کی خدمات ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم
- وجاہت مسعود کا کالم : آزادی صحافت ۔۔جب بھٹو لاہور کے اخبارات پر حملہ آور ہوئے
- بلوچستان میں 20 پولیس اہلکار اغوا، قلعہ عبداللہ میں پولیس چوکی مسمار
- ایٹمی پلانٹ اور ٹماٹر کا منشور : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- زبان خلق / ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم : زبانوں کی تعداد اور یہ کیسے بنتی ہیں ؟
- اگلے تین روز کے لیے پیٹرول چار روپے لیٹر سستا
- ملک کو ’بچہ جمہورا ‘کے حوالے کرنے والےفیصل واوڈا کون ہیں؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ

