Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, ستمبر 24, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
  • دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
  • پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
  • دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » بدظن ۔۔ مدیحہ ریاض
افسانے

بدظن ۔۔ مدیحہ ریاض

ایڈیٹرنومبر 29, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of madeeha riaz
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ صحن میں بیٹھا محو گفتگو تھا کہ ایک دم پڑوس سے زنانہ و مردانہ آوازیں بلند ہوئیں۔ معلوم ہوا کہ بھائیوں کے درمیان شدید جھگڑا ہوا ہے۔میں اور میری بیوی فوراً باہر کی جانب لپکے۔تاکہ معلوم کر سکیں کہ معاملہ کیا ہےفضل منزل کے مکین آپس میں کیوں الجھ رہے ہیں ۔ فضل منزل کے مرد حضرات آپس میں دست بہ گریبان تھے جبکہ خواتین گالم گلوچ اور طعنہ زنی کر رہی تھیں ۔ پوچھنے پر معلوم ہوا کہ مسئلہ جائیداد کے بٹوارے کا ہے ۔ایک بھائی کہتا ہے کہ مجھے فلاں زمین چاہیے کیوں یہ کہ میری محنت کا نتیجہ ہے ۔جبکہ دوسرے بھائی کے بقول اس کے باہر سے ڈالر بھیجنے کی وجہ سے یہ زمین خریدی گئی ہےلہذا اس پر اس کا حق زیادہ بنتاہے۔ یوں تلخ کلامی سے نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی ۔اور پھر پولیس کو مداخلت کرنا پڑی اور کیس عدالت پہنچ گیا۔ عزیز واقارب کبھی بڑے بھائی کے پاس جاتے توچھوٹے بھائی کو بے دید اور احسان فراموش گردانتے ۔تو کبھی چھوٹے بھائی کے پاس جا کر نام نہاد ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے اور بڑے بھائی کو ظالم اور فرعون کہتے ۔اس واقعے سے مجھے 30برس قبل پرانا واقعہ یاد آگیا ۔جب میرے والد صاحب انتقال فرما گئے تھے ۔ اور والدہ صاحبہ جوانی میں ہی بیوہ ہوگئیں ۔ہم تین بہن بھائی تھے ۔سب سے بڑے بھائی کی عمر 20 برس، میری 18 برس اور بہن کی عمر 10برس تھی ۔مجھے تعلیم حاصل کرنے سے کوئی خاص رغبت نہ تھی ۔ لہذا میں نے پڑھائی کو خیرباد کہہ دیا ۔لیکن باقی دونوں بہن بھائیوں نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا۔جبکہ میں نے والد صاحب کے رخصت ہو جانے کے بعد ان کے کام سنبھال لئے ۔ جس میں کھیتی باڑی اور بھینسوں کی دیکھ بھال شامل تھی ۔میں خود بھی کام کرتا اور مزارعےسے بھی اپنی نگرانی میں کرواتا۔ اس کے علاوہ بھی گھر کے چھوٹے موٹے کام خود بخود میرے سپرد ہوتے چلے گئے ۔کم عمر تھا یا یا پھر یوں کہہ لیں کہ چڑھتی جوانی کی نادان سوچ تھی ۔جو یہ سمجھتا تھا کہ گھر کی تمام ذمہ داریاں میرے ہی نازک کندھے پر ہیں ۔جبکہ والدہ نے بڑے بھائی کو شہزادوں کی طرح رکھا ہوا ہے ۔جس دن بھائی کی کالج سے چھٹی ہوتی تو میں کام کےوقت والدہ سے الجھ پڑتا کہ کبھی اس نواب کو بھی کا م کا کہہ دیا کریں جب بھی دیکھو گھر میں چارپائی توڑتا رہتا ہے۔ اور آپ ہیں کہ مجھے سے گدھے کی طرح کام کرواتی ہیں ۔میں لڑتا جھگڑتا اور زور زور سے چیختا چلاتا ۔ میری اس منفی سوچ کو بڑھاوا دینے والے میرے اپنے ہی قریبی رشتے دار (شریکہ)تھے ۔جو اکثر مجھے والدہ اور بھائی کے خلاف بدظن کرتے رہتے کہ دیکھو تم سے نوکروں کی طرح کام لے رہے ہیں جبکہ بڑے (بھائی)کو شہزادوں کی طرح رکھا ہوا ہے ۔ کچھ اس طرح سے میری دماغی صفائی کی جاتی کہ میں نادان انھیں اپنا ہمدرد سمجھ کر گھر کی ہر بات انھیں بتا دیتا۔شریکے کی ہمدردی کا بھید تو اس دن مجھ پر کھلا جب میں ڈیرے پر چارہ لینے کے لئے پہنچا تو کیا دیکھتا ہوں چچا میرے بڑے بھائی سے کہہ رہے تھے ۔دیکھو بھئی تمہاری ماں نے گھر اور جائیداد کا مختیار چھوٹے کو بنا دیا ہے۔اور تمہیں تعلیم کے نام پر جائیداد اور گھر سے بے دخل کر چکے ہیں ۔ چھوڑو تعلیم کو کچھ نہیں رکھا ان کتابوں میں بس تم اپنی آنکھیں کھلی رکھو۔ بے وقوف تم تو صرف کتابیں ہی چاٹتے رہ جاؤ گے اور جائیداد چھوٹا لے اڑے گا ۔وہ تو میں نے خاموشی تان لی ورنہ ہمارا حال بھی فضل منزل والا ہی ہوتا ۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان میں موبائل فون کا تصدیقی نظام یکم دسمبر سے رائج ہو گا
Next Article ’’سو دنوں‘‘ پر پانی میں مدھانی۔۔نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

ستمبر 24, 2026

محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 24, 2026

مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم

ستمبر 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 24, 2026
  • محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 24, 2026
  • مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم ستمبر 24, 2026
  • جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ ستمبر 23, 2026
  • امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.