Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کراچی کی ایمپریس مارکیٹ، تعمیر سے تخریب تک ۔۔ ظفر سید
بی بی سی

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ، تعمیر سے تخریب تک ۔۔ ظفر سید

ایڈیٹرنومبر 12, 20183 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
empress market karachi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں بےہنگم تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں سینکڑوں چھوٹی بڑی دکانیں مسمار کر دی گئی ہیں، جن کا سڑکوں پر بکھرا ملبہ روشنیوں کے شہر کراچی کی بجائے شام کے کسی ایسے شہر کا منظر پیش کر رہا ہے جو ابھی ابھی بمباری کا نشانہ بنا ہو۔
یہ صرف اشیا کی خرید و فروخت کا ایک عام سا بازار نہیں ہے، بلکہ اس کی ایک طویل اور دلچسپ کہانی بھی ہے، جس کی وجہ سے یہ کراچی کی تاریخ کا اہم حصہ ہے۔
یہ مارکیٹ 1895 سے 1899 کے دوران میں تعمیر ہوئی تھی اور اس دور میں رائج ‘مغل گاتھک’ طرزِ تعمیر کا عمدہ نمونہ ہے۔ یہ وہ طرزِ تعمیر ہے جس میں مغل اور یورپی عمارت سازی کے اصولوں کو ملا کر ایک قسم کا ‘فیوژن’ پیش کیا جاتا ہے۔شہر کے عین قلب میں واقع اس مارکیٹ کا محلِ وقوع کچھ یوں ہے کہ یہاں سے فریئر ہال، سندھ کلب، کراچی جمخانہ، ہولی ٹرنٹی کیتھیڈرل، گورنمنٹ ہاؤس، فلیگ سٹاف ہاؤس اور اسی نوعیت کے مقامات پیدل فاصلے پر موجود ہیں۔ ان کا مقصد یہ تھا کہ برطانوی افسروں کو تمام ضروری کام سرانجام دینے کے لیے زیادہ دور نہ جانا پڑے۔
اس مارکیٹ میں جودھ پوری لال پتھر استعمال کیا گیا ہے جو اسے مخصوص کردار بخشتا ہے، لیکن اس شوخ رنگ کی ایک تاریک کہانی بھی ہے۔ایک روایت کے مطابق جس جگہ ایمپریس مارکیٹ تعمیر ہوئی، اسی جگہ پر 1857 کی جنگِ آزادی کے بعد کئی ہندوستانی ‘باغیوں’ کو توپ دم کیا گیا تھا۔اس وقت یہ علاقہ کراچی کینٹ کا حصہ تھا اور یہاں فوجیوں کا پریڈ گراؤنڈ تھا۔کہا جاتا تھا کہ اس کے بعد ایک عرصے تک لوگ چھپ چھپ کر یہاں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیا کرتے تھے۔ جب انگریزوں کو یہ خطرہ پیدا ہوا کہ کہیں یہاں شہدا کی یادگار نہ تعمیر ہو جائے تو انھوں نے یہاں ملکۂ برطانیہ کے نام پر مارکیٹ تعمیر کروا دی۔اس کے علاوہ یہاں صرف انگریزوں کو داخل ہونے کی اجازت تھی، اور مقامیوں کو یہاں پھٹکنے تک نہیں دیا جاتا تھا، تاہم بعد میں یہ پابندی ختم ہو گئی۔ایمپریس مارکیٹ کا سنگِ بنیاد اس وقت کے بمبئی کے گورنر جیمز فرگوسن نے رکھا تھا۔ اس کا ڈیزائن مشہور انجینیئر جیمز سٹریکن نے بنایا تھا۔ سٹریکن بنیادی طور پر ریلوے انجینیئر تھے لیکن کراچی میں انھوں نے کراچی میں سٹی پلاننگ کے کئی منصوبوں میں حصہ لیا، جن میں ایمپریس مارکیٹ کے علاوہ کراچی کے شہریوں کو بجلی کی سہولت دینے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ایمپریس مارکیٹ کے بیچوں بیچ ایک صحن رکھا گیا جس کا رقبہ 100 فٹ ضرب 130 فٹ تھا۔
اس کے چاروں طرف چار گیلریاں تھیں جن میں سے ہر ایک 46 فٹ چوڑی تھی۔ تکمیل کے وقت اس مارکیٹ میں کل 280 دکانوں کی گنجائش تھی، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دکانوں کی تعداد بڑھتی چلی گئی، حتیٰ کہ اب یہ ہزاروں تک پہنچ گئی۔یہی وجہ ہے کہ اب کراچی کی بلدیہ نے ان تجاوزات کو گرا کر ایمپریس مارکیٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بہت سی دکانیں گرائی جا چکی ہیں، اور بہت سی ایسی ہیں جنھیں گرایا جانا باقی ہے۔
کیا ہم یہ امید رکھ سکتے ہیں کہ اس تخریب سے تعمیر کی صورت نکلے گی اور اصل ایمپریس مارکیٹ اس شکل میں ہمارے سامنے آئے گی جس کا نقشہ جیمز سٹریکن نے تیار کیا تھا۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاک بھارت تعلقات: ہنوز دلی دور است ۔۔ حبیب خواجہ
Next Article نئے پاکستان کی جمہوریت میں رائے کی آزادی کے لئے جگہ نہیں۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.