طاقتور ممالک کی بدنام زمانہ ایجنسیاں اربوں کھربوں لگا کر پاکستان کے خلاف سازشیں تیار کرتی ہیں لیکن پاکستان دھول کی طرح ان کی سازشوں کو صاف کر دیتا ھے ۔مذہبی جماعتیں ، جاہل مولوی ، میڈیا اور سوشل میڈیا خاص طور پر ان کے آلہ کار ہیں ۔ امریکہ ، بھارت ، اسرائیل اور ان کے ساتھ ساتھ پاکستان دشمن مذہبی و لسانی گروہ مل کر پیسے لگا رہے ہیں کبھی فوج کے خلاف کام کرتے ہیں اور کبھی ریاست کے خلاف مگر اللہ کی طرف سے پاکستان کے لیے ایسی مدد آتی ہے کہ مفت میں ان کا سارا پلان وقت اور پیسہ مٹی میں مل جاتا ہے سوشل میڈیا پر پاکستان کی 22 کروڑ عوام نے پاکستان اور اپنی فوج کا دفاع کیا اور وطن دشمن عناصر کو منہ کی کھانی پڑی اور ہمیشہ ان کو شکست ہوئی۔ قدرت کی طرف سے پاکستان کا محافظ اللہ خود ہے ۔ پاکستان ایک جدید لبرل اسلامی ریاست ہے اور انشاءاللہ بہت جلد خوشخبری عالم اسلام کو ملے گی ۔ پاکستانی فوج کافی عرصے سے حالت جنگ میں ہے اور انڈیا کی فوج کو پتہ ہی نہیں کہ جنگ کیا ہوتی ہے ۔پاکستان قیامت تک رہنے کے لیے بنا ھے.
آپ سب سے گذارش ہے کہ اپنی فوج کا ہتھیار بنیں اگر اپنی فوج اور ملک کے کام نہیں آ سکتے تو نہ آئیں پر اس ملک اور فوج کے خلاف آلہ کار بھی نہ بنیں اپنی فوج پر بھروسہ کریں اپنی فوج کا دفاع کریں اور وطن دشمن عناصر کو زیر کرنے میں اپنی ریاست کا ساتھ دیں……….. ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو مذہبی ، لسانی اور گروہی جماعتیں اور ان کے لیڈران آئے روز کسی نہ کسی ایشو کو لیکر دھرنے ، گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث رھتے ہیں ان کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے اور ان کے مدارس و مراکز بند کیے جائیں ۔۔
ہفتہ, ستمبر 12, 2026
تازہ خبریں:
- کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
- پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
- دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
- حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
- پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
- موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
- مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

