Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, نومبر 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بھگدڑ میں دو افراد کی ہلاکت کے بعد ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور
  • پی آئی اے کے نئے سی ای او ایڈرین ہیملٹن مانز نے عہدہ سنبھال لیا۔
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سعودی صحافی کو تشدد کے دوران زندہ ہی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا
اہم خبریں

سعودی صحافی کو تشدد کے دوران زندہ ہی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا

ایڈیٹراکتوبر 17, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jamal khushogi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انقرہ : سعودی صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر زندہ ہی ٹکڑوں میں کاٹ دیا گیا تھا۔ترک قدامت پسند اخبار ’ینی شفق‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے وائس ریکارڈنگ سنی ہے جس میں جمال خاشقجی کو تفتیش کے دوران تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنا گیا اور پہلے ان کی انگلی کاٹی گئی بعدازاں زندہ ہی ٹکڑوں میں تبدیل کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ 7 منٹ کے اندر جمال خاشقجی کی موت واقع ہوگئی، انہیں سعودی قونصلر کے آفس کے برابر میں موجود لائبریری میں لایا گیا اور اسٹڈی ٹیبل پر لٹا کر کوئی بے ہوشی کا انجیکشن لگایا گیا جس کے بعد ان کی آوازیں بند ہوگئیں۔ترک اخبار نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی جنرل سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ میں فرانزک شواہد کے ہیڈ صلاح محمد الطوبیگے نے مبینہ طور پر ان کے جسم کو ٹکڑوں میں تبدیل کرنا شروع کیا, اس دوران انہوں نے خود بھی کانوں میں ایئر فون لگا رکھے تھے جبکہ وہ دیگر افراد کو بھی ائیر فون لگانے کی ہدایت دیتے ہوئے سنے گئے ۔ دوسری جانب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ترک حکام کی جانب سے صحافی کی مبینہ گمشدگی میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت میں یہ بات سامنے آئی کہ ان میں سے ایک شخص سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا قریبی ساتھی ہے۔امریکی اخبار کی خصوصی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کو پیرس اور میڈرڈ میں ولی عہد کے ہمراہ ہوائی جہاز سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ رواں برس ان کے امریکا کے دورے کے موقع پر تصاویر میں اسے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ کھڑا دیکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ گواہان اور ریکارڈ کی مدد سے دیگر 3 افراد کا بھی سعودی ولی عہد کے حفاظتی دستے سے منسلک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ پانچواں شخص ایک فرانزک ڈاکٹر ہے جو سعودی وزارت داخلہ اور شعبہ صحت میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہے، اتنی اہم شخصیت کو صرف اعلیٰ سعودی حکام کی جانب سے ہی ہدایت دی جاسکتی ہے۔چناچہ ترکی کے دعوے کے مطابق اگر یہ افراد اس وقت سعودی قونصل خانے میں موجود تھے جب جمال خاشقجی لاپتہ ہوئے تو یقیناً یہ افراد مذکورہ واقعے سے سعودی ولی عہد کے براہ راست کسی تعلق کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔رپورٹ سے اس دعویٰ کی بھی تردید ہوتی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ صحافی کے قتل میں نامعلوم قاتل ملوث ہوسکتے ہیں، اور اب سعودی ولی عہد کا مبینہ طور پر براہ راست تعلق سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے لیے دیگر وضاحتوں پر یقین کرنا مشکل ہوگا۔امریکی اخبار نے اپنے آزادانہ ذرائع اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 15 میں سے کم از کم 9 مشتبہ افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق سعودی سیکیورٹی، فوج اور دیگر محکموں سے ہے۔ان مشتبہ افراد میں سے ایک مہر عبدالعزیزمتریب کو لندن میں موجود سعودی سفارت خانے نے 2007 میں سفارت کار کے طور پر نامزد کیا تھا جبکہ وہ ولی عہد کے ساتھ اکثر سفر پر نظر آتے ہیں۔واضح رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی فرماں جمال خاشقجی کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات سے انکار کرچکے ہیں اوراس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ صحافی سفارتخانے سے واپس چلے گئے تھے۔دوسری جانب بڑے امریکی کاروباری گروپس ریاض میں ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شمولیت سے دستبرداری کا فیصلہ کرچکے ہیں جبکہ کانگریس اراکین سعودی عرب پر پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کرچکے ہیں۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سعودی عرب صحافی کے قتل کا اعتراف کرنے کی تیاری کررہا ہے جس میں ممکنہ طور پر ایک حساس اہلکار کو قصوروار ٹہرایا جاسکتا ہے جس کی تفتیش کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا ترک عہدیدار کا حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ان کی لاش کے ٹکڑے کیے گئے تاہم انہوں نے لاش کو ٹھکانے لگانے کے طریقے کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleرہے نام میرٹ کا۔۔خالد مسعود خان
Next Article PROTOCOL : گونج/ ڈاکٹر عفان قیصر۔
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026

شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

نومبر 5, 2026

ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ

نومبر 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم نومبر 5, 2026
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.