Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » ’’اردو شاعری دماغ کے لئے اکسیر ہے‘‘۔۔رضا علی عابدی
رضا علی عابدی

’’اردو شاعری دماغ کے لئے اکسیر ہے‘‘۔۔رضا علی عابدی

ایڈیٹراکتوبر 12, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
raza ali abidi column
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اردو شاعری کے کمالات کا سائنسدانوں نے بھی اعتراف کرلیا ہے ۔ بھارت کے بہت بڑے اخبار ٹائمز آف انڈیا نے سرخی جمائی ہے :اردو اشعار دماغ کے لئے اکسیر ہیں۔لکھنو میں سائنسی تحقیق کا ایک ادارہ ہے جو سنٹر فار بائیو میڈیکل ریسرچز کہلاتا ہے۔ وہ اپنی ایک حالیہ تحقیق کے دوران اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ اردو شاعری پڑھنے سے صرف یہی نہیں کہ دل کو راحت ملتی ہے بلکہ یہ بھی کہ اردو اشعار کے مطالعے سے انسانی دماغ کی کتنی ہی صلاحیتیں فروغ پاتی ہیں۔ سائنسداں کہتے ہیں کہ غزل کے مطالعے سے دماغ کے وہ اگلے حصے متحرک ہوتے ہیں جن حصوں سے دماغ سوچنے سمجھنے کا کام لیتا ہے، مثلاً فیصلہ کرنا،اچھے اور برے میں تمیز کرنا،جذبات پر قابو پانا،ذہنی دباؤ سے نمٹنا، اطلاعات کی چھان پھٹک کرنا اور ان کو ترتیب سے لگانا۔ وہ کہتے ہیں کہ اردو پڑھنے سے بڑھاپے کے ایک مرض کی روک تھام ہوتی ہے، وہ مرض جس میں انسان بھولنے لگتا ہے۔ یہی نہیں، وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اردو پڑھنے سے ان بچوں کو مدد ملتی ہے جنہیں نئی نئی چیزیں سیکھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ ادارے کے سائنس داں اُتّم کمار نے دماغ سے نکلنے والی مقنا طیسی لہروں کے نقشے بنا کر یہ سارے نتیجے نکالے ہیں۔ تحقیق کا یہ طریقہ آج کل ساری دنیا میں رائج ہے۔ اُتّم کمار نے ایک دل چسپ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ دماغ سے نکلنے والی شعاعوں سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ کون سی زبان سیکھنا آسان اور کون سا رسم الخط سیکھنا مشکل ہے۔ ان کو معلوم ہوا کہ دماغ ہندی اور جرمن جیسی زبانیں آسانی سے اور انگریزی اور فرانسیسی مشکل سے سیکھتا ہے۔معلوم ہوا کہ ان میں سب سے زیادہ مشکل زبان اردو ہے، اسے پڑھنے کے عمل میں دماغ کے اور کئی حصے متحرک ہوتے ہیں اور یہ بات دماغی صحت کے لئے اچھی ہے۔ اردو پڑھنے میں دوا ور بھی فائدے ہیں، ایک تو اس کے حروف پیچیدہ ہیں دوسرے یہ دائیں سے بائیں جانب لکھی جاتی ہے جو دماغ کی ورزش کے لئے سود مند ہے۔اسے پڑھتے ہوئے انسانی دماغ کے درمیانی اوراعلیٰ قسم کے اگلے حصے حرکت میں آتے ہیں اور توانائی پاتے ہیں۔
یہ جو اردو شاعری والی بات ہے، سائنس دانوں نے بلا وجہ زحمت کی، ہم سے پوچھ لیا ہوتا۔پہلی بات یہ کہ ہندی والے کیا جانیں کہ اردو کی وہ اساتذہ والی پابند شاعری یوں ہی چلتے پھرتے نہیں لکھ دی جاتی۔ اس میں تو دل اور جان داؤ پر لگائے جاتے ہیں تب کہیں شعر ہوتا ہے۔ ایک صاحب تو کہہ گئے ہیں کہ جن خیالات کو وہ شعر میں باندھتے ہیں، وہ خیال قلم سے نہیں نکلتے، غیب سے آتے ہیں۔ سوچنے کی بات ہے کہ جو اشعار اتنے دکھ جھیلنے کے بعد لکھے جاتے ہیں ، وہ اشعار پڑھنے والے کے دماغ کی کون کون سی صلاحیتوں کو جِلا نہیں بخشتے ہوں گے۔پابند شاعری کرنے والوں کا توایک زمانے میں یہ حال تھا کہ کوئی مصرع اک ذرا سا بھی وزن سے گرا ہوا ہو توچاقو چل جاتے تھے۔مجھے ایک واقعہ یاد ہے ، پاکستان کے علاقہ واہ کینٹ میں احباب شاعروں میں کسی شعر پر غضب کی بحث چھڑ گئی۔ کچھ کو یقین تھا کہ دونوں مصرعے وزن میں ہیں، کچھ کا اصرار تھا کہ ایک مصرع وزن سے گرا ہوا ہے۔ جب بحث نے طول کھینچا تو طے پایا کہ کسی ماہر طبلہ نواز کو بلایا جائے جس کی تال پر یہی شعر پڑھا جائے اور وہ بتائے کہ دونوں مصرعے ہم وزن ہیں کہ نہیں۔ اس نے ایک ہی جھونکے میں بتادیا کہ دوسرے مصرعے میں آدھی تال کا فرق ہے۔ تو یہ جان جوکھوں کا کام ہے اور یہ بات طے ہے کہ شاعری کوئی کھیل نہیں ہے۔بات یہاں تک آگئی ہے تو ایک مزے کی بات۔بھارت کے ہندی لکھنے پڑھنے والوں کو اردو شاعری کی تقطیع کا اندازہ نہیں ہے۔ وہ جو ہمارے شعر کی پڑھت ہے ، اس کا مخصوص ڈھنگ ہندی والوں کو آتا ہی نہیں۔ اس کا بھی بہت دل چسپ واقعہ ہے۔ میں بی بی سی کی اردو سروس سے انیسویں صدی کی کتاب جواہر منظوم کے بارے میں پروگرام پیش کررہا تھا جس میں بچپن کے عنوان سے انگریزی نظموں کے ترجمے شامل تھے۔ خیال ہوتا ہے کہ اشاعت سے پہلے یہ ترجمے مرزا غالب کو دکھائے گئے تھے۔ اس میں ایک نظم ہے جس کا عنوان ہے:لڑکپن کی پہلی مصیبت۔نظم میں ایک معصوم بچہ ماں سے پوچھ رہا ہے کہ اس کا مرحوم بھائی کہاں گیا۔ پروگرام میں بچے کا مکالمہ میں نے پڑھا اور ماں کا مکالمہ پڑھنے کیلئے مشہور اداکارہ اور گلوکارہ ایلا ارون کو دیا(ایلا نے فلم اکبر جودھا میں ماہم انگا کا کردار ادا کیا اور بہت صاف اردو بولی)۔ایلا بالکل چھوٹی بہنوں جیسی ہے۔ اب ایک مشکل آن کھڑی ہوئی۔ ایلا اردو شاعری کی بحرکو نہیں سمجھ سکی۔ مجھے پتہ ہے کہ یہی اشعار طبلے کی سنگت پر گائے جاتے تو وہ بالکل صحیح گا دیتی لیکن تحت اللفظ وہ اردو تقطیع سے اتری رہی۔ میں نے ریہرسل کے دوران میز پر طبلہ بھی بجایا جو کارگر نہ ہوا۔کچھ بھی ہو،اس نے یہ مصرعے صحیح جذبے کے ساتھ ادا کئے جن میں ماں کہتی ہے:
میرے پیارے نہیں وہ سنتا صدا
پاس بھی اب نہیں وہ آ سکتا
خندہ زن جوں بہار وہ چہرہ
پھر زمیں پر نظر نہ آئے گا
زندگی خرّمی کی اور شباب
دے گئی تھی اسے مثالِ گلاب
جا کے تو کھیل اے پسر تنہا
باغِ جنّت میں ہے ترا بھیّا
نظم بچّے کے اس شعر پر ختم ہوتی ہے:
آہ جب بھائی ساتھ کھیلتا تھا
کاش میں خوب پیار کر لیتا
اردو شاعری کے اس چمتکار پر دھیان دیتا ہوں تو اس کے رسم الخط، اس کی نغمگی، اس کی لے اور تال، اس کا ڈسپلن جسے اردو میں نظم کہہ سکتے ہیں ، اس کی نیرنگی، نفاست خیال، باریک بینی، اور سب سے بڑھ کے اس کا احساس اور جذبے میں ڈوبا ہوا ہونا۔ ان تمام باتوں پر غور کرتا ہوں تو آنجہانی کندن لال سہگل کے گائے ہوئے وہ بول یاد آتے ہیں:
میں کیا جانوں کیا جادو ہے
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسعودی : امریکی موجودہ بگاڑ۔۔نصرت جاوید
Next Article شیخ چلی حکمران۔۔خاور نعیم ہاشمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 10, 2026

حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا

ستمبر 10, 2026

پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا

ستمبر 10, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا ستمبر 10, 2026
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا ستمبر 10, 2026
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم ستمبر 10, 2026
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم ستمبر 9, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.