کراچی: گیس مہنگی ہونے کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔سندھ اور بلوچستان ریجن میں سی این جی کی قیمتوں میں 18 روپے فی کلو تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جب کہ کچھ سی این جی پمپس مالکان کی جانب سے سی این جی کی قیمت 102 اور 104 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔سی این جی پمپس مالکان نے قیمتوں پر اعتراض کرنے والوں کو کہہ رہے ہیں کہ جس نے سی این جی ڈلوانی ہے وہ ڈالوائے ہمارے ساتھ کوئی بحث نہ کرے۔پیٹرول سے سستی فروخت ہونے والی سی این جی اب پیٹرول سے بھی مہنگی ہوگئی ہے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت بڑھنے کے بعد وہ اپنی بسیں نہیں چلا سکیں گے۔حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے مختلف شہریوں میں سی این جی مالکان نے اپنے پمپ اسٹیشنز بند کر دیے تھے۔حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں دس سے 143 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔
پیر, ستمبر 21, 2026
تازہ خبریں:
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم
- الفاظ مقدس اور اعمال کھوکھلے ، سرزمینِ نور کے نورآباد کی کہانی : شہزاد عمران خان کا کالم
- اسلام آباد : سکیورٹی اجلاس خود سکیورٹی خدشات کی نذر ۔۔ انٹرنیشنل کانفرنس ملتوی کر دی گئی
- ہم جنس پرستی کی بنیاد پر پناہ لینے والوں میں پاکستانی سرِ فہرست : لندن سے ایک خط / فیضان عارف کا کالم
- پردے کے پیچھے طمانچے : آمنہ مفتی کا کالم
- مصنوعی ذہانت سے ایک مکالمہ : ڈاکٹر علی شاذف باقری کا کالم
- کوہاٹ دھماکہ : شہداء کی تعداد 21 ہو گئی : 100 سے زیادہ زخمی
- اسامہ بن لادن کی تعریف پر طاہر اشرفی سے برطانوی اعزاز ایک ہفتے بعد واپس لے لیا گیا
- کوہاٹ: پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 16 افراد شہید، درجنوں زخمی
- مکہ پر حملہ ۔۔ پاکستان کو سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا پڑے گا : سید مجاہد علی کا تجزیہ

