Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, نومبر 7, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ
  • الگورتھم کے قیدی ، بے چہرہ ہجوم اور چیئرمین ماؤ : وجاہت مسعود کا کالم
  • وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کرانے کی منظوری دے دی
  • امریکی الیکشن نتائج نے ٹرمپ کو ’ لنگڑی بطخ ‘ بنا دیا : نصرت جاوید کا کالم
  • امریکہ میں وسط مدتی انتخابات: ٹرمپ کو تاریخی شکست ، ڈیموکریٹس کا کانگریس کے دونوں ایوانوں پر کنٹرول
  • سہیل آفریدی پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے الزامات۔۔ پورا سچ سامنے لایا جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » کامریڈ شاہ صاحب کی مجلسِ اسیران ۔۔ ڈاکٹر صلاح الدین حیدر
سرائیکی وسیب

کامریڈ شاہ صاحب کی مجلسِ اسیران ۔۔ ڈاکٹر صلاح الدین حیدر

ایڈیٹرستمبر 9, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaswar gerdaizi article at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email
دراصل سید قسور شاہ گردیزی اُس زمانے سے ہی انقلاب یا بنیادی ، سماجی تبدیلی کی آرزو میں جیل جاتے رہے جب لالی پاپ کی تمنا لے کر ہم سکول جایا کرتے تھے۔ شاید یہ سماجی ناآسودگی ہی تھی جو عطاءاللہ ملک کے نیا مکتبہ یا شاہ صاحب کی انکاری دانش کی بزم تک لے آئی تھی۔
مارچ 1981 ءکے زمانے میں شاہ صاحب کی مجلس اسیران میں مجھے بھی شرکت کا موقع ملا اور اس کی رُوداد کچھ اس طرح ہے اور جہاں تک مجھے یاد ہے کہ 11 مارچ 1981 ءکم وبیش رات کے ایک بجے کے سمے پولیس اہلکاروں نے مجھے ویگن سے اُتار کر سنٹرل جیل ملتان کی انتظامیہ کے رُوبرو پہنچایا تو کاﺅنٹر پر مدہم روشنی تھی اور غنودگی میں جاگنے کی سعی کرتے ہوئے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ نے نوکری کی مجبوری سے ’دست ِ تہ سنگ آمدہ ‘کے نا طے مجھے اس طرح وصول کیا جیسے ریلوے کی ترسیل ڈاک کا عملہ اساتذہ کے پرچوں کے بنڈل یا پارسل وصول کرکے رسید لکھ دیتا ہے۔ پھر ایک سہمے اور اُونگھتے ہوئے نوجوان مشقتی کو آواز دے کر طلب کیا اور اُسے حکم دیا کہ مجھے بیرک کے سیل میں پہنچا آئے۔ یہ طویلے کی بلا بندر کے سر والا معاملہ تھا۔ مشقتی نہیں جانتا تھا کہ مجھے کہاں پہنچانا ہے۔ اس نے ایک کونے سے پرانی بوسیدہ ، زنگ آلودہ پنشن یا فتہ معلم کے مماثل ایک لالٹین دریافت کی اور پھر اُس کی روشنی میں فصیل نما دیوارو ں کے طلسم سے گزار کر ایک بیرک میں پہنچایا ۔ جس کے چہار جانب بہاولپور کے چڑیا گھر جیسے پنجروں میں سلاخیں نظر آرہی تھیں اور یہاں ’سیاسی، غیر سیاسی ملزمان ‘نظر بندی کے روز وشب گزار رہے تھے۔ اب مجھے یاد نہیں کہ یہ چاند کی روشنی تھی یا لالٹین کی غم ِ ہستی کی طرح ٹمٹماتی لَو۔ مشقتی نے کئی سیلوں کو ٹٹولا لیکن کوئی بھی خالی نہ ملا۔ ہر قیدی اپنے طلسم کا آپ ہی اسیر نظر آیا۔ لیکن اچانک ایک سیل میں سفید پاجامہ وکُرتہ زیب تن کئے ایک تختے پر دراز ایک شخص نظر آیا جسے میں نے فوراً پہچان لیا ۔ لیکن قسور شاہ کا رخ دوسری جانب تھا ۔ مشقتی بھائی نے آواز دے کر متوجہ کرنا چاہا تو انہوں نے پلٹ کر بھی نہ دیکھا لیکن جب میں نے انہیں مخاطب کرکے سلام کیا تو انہوں نے کروٹ بدل کر سراٹھایا اور پھر معصومانہ حیرت سے دیدے گھما کر اٹھتے ہوئے انہوں نے کہا ’ جناب !میں سمجھا تھا کہ جیل والے مجھے پریشان کررہے ہیں لیکن یہ آپ کو بھی پکڑ لائے ہیں ۔ آپ جیسے لوگوں کو بھی نہیں بخشا ‘وغیرہ وغیرہ ۔شاہ صاحب نے ایک مختصر احتجاجی گفتگو کے بعد مشقتی کو آگاہ کیا کہ بیرک کی دوسری منزل پر دو سیل خالی پڑے ہیں۔ علاوہ ازیں اسے تاکید کی کہ سیل میں پہنچا کر مجھے پانی، تکیہ ، کمبل وغیرہ بھی مہیا کرے۔
جب صبح ہوئی تو لالٹین کی چاندنی کا خمار ختم ہوا۔ سیل کا دروازہ کھول کر مجھے نیچے بیرک میں پہنچایا گیا ۔ اس کے ایک کونے میں سٹیل کی چار کرسیاں بچھی تھیں ۔ ایک کرسی پر شاہ صاحب کھدر کا پاجامہ اور کرتہ پہنے تشریف فرما تھا ۔ انہوں نے خوش دلی سے خیر مقدم کیا۔ ان کے پہلو میں ایک کرسی پر عہد حاضر کے صدارت کے امیدوار چودھری اعتزاز احسن بھی تشریف فرما تھے۔ ایک چائے کی پیالی کے ساتھ شاہ صاحب نے خفیہ مرتبان سے کچھ پاپے نکال کر میرے رُوبرو رکھ دئیے ۔ اب مکالمے کا آغاز ہوا تو یہ بات علم میں آئی کہ کئی دوست دو روز قبل گرفتار کرکے جیلوں میں پہنچائے جاچکے ہیں۔ اس دوران اچانک بیڑیو ں کی جھنکار سنائی دی اور ایک خوبرو نوجوان سامنے آیا وہ بہت گرم جوشی سے ملا اور بے تکلفانہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ سے ملاقات رہتی تو شاید اس کا راستہ مختلف ہوتا۔ میں اسے اس وقت سے جانتا تھا جب وہ واقعی ایک معصوم نوجوان تھا۔ یہ ایک علیحدہ لیکن اہم سوال ہے کہ بعض  اوقات معصومیت قتل وغارت کی سمت کیوں جا نکلتی ہے۔ یہ نوجوان سعادت بلوچ تھا اور اُس کی سعادت مندی نے میرے علاہ شاہ صاحب کو بھی سراسیمگی سے دور چار کردیا تھا۔ جب وہ بیڑیوں کی جھنکار کے ساتھ منظر سے غائب ہوا تو سرگوشی ، متانت ،وضع داری ، انکساری ،مرصع اسلوب میں شاہ صاحب نے مجھے مخاطب کرکے کہا ”جناب اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم جیل میں ہیں اور یہ کسی ریستوران کی محفل نہیں ہے ،جیل والوں کو ہماری ہر بات کی خبر ہوتی ہے “۔ یوں کم وبیش تین روز تک شاہ صاحب کے اسیرانہ قرینے کی محفل میسر رہی۔ پھر جب جیل سپرنٹنڈنٹ عملے کے ساتھ دورے پر آیا تو مجھے دوسری بیرک میں منتقل کردیا گیا جہاں نور محمد چوہان، اشفاق احمد خان، رب نواز چاون، پیر سجاد قریشی ، راﺅ لطیف ، عزیز نیازی، عارف محمود قریشی اور دیگر دوستوں کی بذلہ سنجی ، لطیفہ گوئی ، تلخی ء  ایام کو گوارہ بناتی رہی۔ شاہ صاحب سمیت اُن دوستوں میں سے کوئی بھی اس دنیا میں نہیں رہا۔ سنا ہے کہ پیر نذر سجاد قریشی اس دنیا میں ہیں لیکن کبھی نظر نہیں آئے۔ میرے ہم پیشہ ساتھیوں میں پروفیسر ساجد ترمذی، پروفیسر شاہد علی ، پروفیسر شوق سومرو، پروفیسر عبدالسلام بھی اسی بیرک میں ایام اسیری کی رونق بنے رہے۔اس کے بعد مجھے شاہی قلعے میں لے جایا گیا اور یوں میں شاہ صاحب کی رفاقت سے محروم ہوگیا۔

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعارف علوی نے حلف اٹھا لیا : 71 سال میں دوسری بار صدار ت آئینی طور پر منتقل
Next Article غیرمسلموں کے زیر پرورش وزیر اعظم کی اولاد : چند سوالات ۔۔ ارشد بٹ ایڈووکیٹ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

نومبر 6, 2026

زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی

نومبر 6, 2026

یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم

نومبر 5, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • 23 بین الاقوامی تنظیموں کا ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ نومبر 6, 2026
  • زبان خلق : ڈاکٹر عباس برمانی کا کالم ۔۔ اللسان العربی نومبر 6, 2026
  • یہ قتلِ عام کون روکے گا ؟ ۔۔ حامد میر کا کالم نومبر 5, 2026
  • شاعر نما اور ادبی ری سائیکلنگ کا قصہ : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت نومبر 5, 2026
  • ٹرمپ کی صدارت، کانگریس کی مزاحمت اور عالمی سیاست کے نئے سوالات : شہزاد عمران خان کا تجزیہ نومبر 5, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.