Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, ستمبر 13, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • حکومت نے پیٹرول 3 روپے اور ڈیزل مزید 5 روپے لیٹر مہنگا کر دیا
  • پیٹرول اصل قیمت سے 133 روپے اور ڈیزل 122 روپے مہنگا
  • موت منڈی کے خوشیا : وجاہت مسعود کا کالم
  • مخصوص نشستوں پر چناؤ براہِ راست الیکشن سے ہونا چاہیے : شہزاد عمران خان کا کالم
  • پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » مہمانداری اور تقریب ختنہ : روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

مہمانداری اور تقریب ختنہ : روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراگست 17, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ایک حاتم دوراں جو زمانے کی نظروں سے پوشیدہ ہیں مگر بحمد اللہ ہم پرو ہ ظاہر ہیں اور گاہے بگاہے ان سے ملاقات بھی ہوتی رہتی ہے ۔ ابھی گزشتہ روز ان سے شرف ملاقات حاصل ہوا، شرف ملاقات کیا شرف مہمانی حاصل ہواکہ ان کے ہاں جانا اپنے طور پر شرف ہے چنانچہ انہوں نے مجھے دیکھتے ہی گھنٹی دے کر چپڑاسی کو بلایا اور کہا صاحب کے لئے چائے لے کر آؤ ۔ اور ہاں دیکھو ساتھ ذرا اچھے سے بسکٹ بھی لانا پھر اس کے بعد چائے پیتے ہوئے انہوں نے مجھے مخاطب کیا اور کہا ’’صاحب پتہ نہیں وہ کیسے لوگ ہیں جو پیسے جمع کرنے میں لگے رہتے ہیں اپنی تو یہ عادت ہے کہ جو کماؤ وہ خرچ کرو اب آپ چائے پی رہے ہیں بسکٹ کھا رہے ہیں مجھے خوشی ہو رہی ہے اگر دیکھا جائے تو ان دس بارہ روپوں کی بھلا کوئی وقعت ہے اتنے پیسے انسان فقیر کو بھی دے دیتا ہے‘‘ یہ سن کر بسکٹ میرے حلق میں اٹک گیا۔ اتنے میں ایک اور صاحب کمرے میں آگئے ہمارے اس حاتم دوراں نے چپڑاسی کو ایک کپ اور لانے کے لئے کہا بسکٹوں کی پلیٹ ان کی طرف سرکائی اور بولے’’جناب مہمان کو دیکھ کر میرے چہرے پر چمک آ جاتی ہے مہمان اللہ کی رحمت ہوتا ہے اور وہ اپنا رزق اپنے ساتھ لے کر آتا ہے اب آپ جو بسکٹ کھا رہے ہیں ان پر آپ کی مہر لگی ہوئی تھی میں تو صرف وسیلہ بن رہا ہوں۔ یہ تو قلندروں کا ڈیرہ ہے یہاں سارا دن لوگ آتے ہیں اور جوان کے مقدر میں ہے لے جاتے ہیں یہ سب اس کی ذات کا کرم ہے ۔ میں بھلا کس قابل ہوں ۔ اتنے میں ٹیلیفون کی گھنٹی بجی ہمارے اس حاتم دوراں نے ٹیلی فون اٹھایا اور دوسری طرف موجود صاحب کا حال احوال پوچھنے کے بعد کہا بس گزارا ہی ہے قاسمی صاحب بیٹھے ہیں چائے پی رہے ہیں جس نے چائے پینا ہوتی ہے وہ فقیر کے ڈیرے کا رخ کرتا ہے مجھے لگا کہ میرا سانس بند ہو رہا ہے چنانچہ میں نے ان سے اجازت چاہی مگر انہوں نے بڑی محبت بلکہ شفقت سے ہمارے ہاتھ پکڑ کر واپس کرسی پر بٹھا دیا اور کہا ایک کپ اور چائے پئیں۔ چائے تو آپ پئیں گے لیکن اس سے خون میرا بڑھے گا۔ میں بادل نخواستہ بیٹھ گیا۔ میں نے کہا مجھے ایک جگہ جانا تھا چلئے میں فون کر کے انہیں مطلع کر دیتا ہوں مگر میں اپنا موبائل گھر بھول آیا ہوں یہ سن کر انہوں نے خندہ پیشانی سے اپنا موبائل فون مجھے تھمایا اور بولے بسمہ اللہ بسمہ اللہ یہ ٹیلیفون ہی آپ کا ہے آپ جیسے کتنے ہی دوست اپنے فون ہوتے ہوئے بھی یہاں سے دن میں بیسیوں کا لیں کرتے ہیں مجھے مسرت ہوتی ہے کہ میرا ٹیلی فون کسی کے کام آ رہا ہے سو دوسو روپے تو انسان یونہی کسی ضرورت مند کو دے دیتا ہے آپ تو خیر ماشااللہ صاحب علم آدمی ہیں اتنے میں ان کے دوسرے موبائل فون کی گھنٹی بجی اور کہا اللہ کا شکر ہے جی رہے ہیں قاسمی صاحب بیٹھے ہیں چائے پی رہے ہیں بسکٹ کھا رہے ہیں ٹیلیفون کر رہے ہیں یہ تو قلندروں کا ڈیرہ ہے یہ سخاوت اس کی دین ہے میں کس قابل ہوں۔!
ان حاتم دوراں کے علاوہ ایک صاحب اور بھی ہیں جو سخاوت اور دریا دلی میں اگر ان کی ٹکر کے نہیں تو ان کے قریب قریب ضرور ہیں۔ انہوں نے ایک دفعہ میری دعوت کی ۔میں ان کے ہاں پہنچاتو دنگ رہ گیا دیکھا دیگیں کھڑک رہی ہیں شامیانے لگے ہوئے ہیں سو ڈیڑھ سو آدمی وہاں پہلے سے ہمارے منتظر ہیں ہمیں کئی بار اپنے بارے میں یہ شبہ گزرا تھا کہ ہم خاصے مشہور اور مقبول انسان ہیں مگر اس روز اپنی آنکھوں سے اپنی اس قدر عزت افزائی دیکھ کر ہمیں کچھ یقین سا ہو گیا ۔ان حاتم دوراں نے بہت پر تپاک طریقے سے میرا استقبال کیا وہاں بیٹھے احباب سے تعارف کروایا اور پھر اپنی جگہ کھڑے ہو کر مجھ سے درخواست کی کہ اپنا تازہ کلام سنائیں، میں نے تعمیل ارشاد میں ایک غزل سنائی اس پر وہ دوبارہ کھڑے ہوئے اور مجھے مخاطب کر کے کہا اب چند شعر فی البدیہ عزیزی عاطف سلمہ اللہ کے بارے میں بھی ہو جائیں اس کی آج رسم ختنہ ہے اور یہ تقریب اسی سلسلے میں منعقد ہو رہی ہے۔ میرا جی تو چاہا کہ عزیزی عاطف سلمہ اللہ کا ختنہ ہی خود کرنے کی پیش کش کروں تاکہ ان کے لئے یہ دن ہمیشہ کے لئے ناقابل فراموش ہو جائے۔یا انہیں قربان کر دیں مگر افسوس اخلاقی قدریں میرے عزائم کی راہ میں حائل ہو گئیں اور میں تعمیل ارشاد کے بغیر وہاں سے اٹھ آیا۔

( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاُدھر تم ، اِدھر ہم : وسیب / ظہور دھریجہ
Next Article منی لانڈرنگ کیس ، زرداری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری : پیپلزپارٹی کی تردید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم

ستمبر 13, 2026

رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ

ستمبر 12, 2026

کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی

ستمبر 12, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم ستمبر 13, 2026
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ ستمبر 12, 2026
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی ستمبر 12, 2026
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟ ستمبر 12, 2026
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم ستمبر 10, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.