اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزارت داخلہ کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے اللہ اکبر تحریک کے 3 امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شبہہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اللہ اکبر تحریک سے وابستہ 3 انتخابی امیدوار محمد اشرف، ظفر اقبال اور احسان رانجھا کا نام اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تاہم متعلقہ افراد نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ نام ان کے نام سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن ولدیت مختلف ہے۔سماعت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ’کل الیکشن ہے، امیدواروں کو آج (منگل) طلب کرنا زیادتی ہے۔الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تحریری جواب سمیت پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی نقول جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے این اے 149(ساہیوال) سے محمد اشرف ، پی پی 113 (فیصل آباد) سے ظفر اقبال،پی پی 67( منڈی بہاوالدین) سے احسان رانجھا پر شبہہ ظاہر کیا تھا۔
جمعہ, جولائی 24, 2026
تازہ خبریں:
- جنرل عامر رضا کو ترقی دے کر پاکستان کی نیشنل سٹریٹجک کمانڈ کا پہلا سربراہ مقرر کر دیا گیا
- عوام کا میدانِ جنگ ، جہاں روز حملے ہوتے ہیں : شہزاد عمران خان کا کالم
- مراکشی افسانہ، بچوں کا جلوس : مصنف ۔۔ محمد شکری / مترجم مبشر علی زیدی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تازیانہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی اضافہ
- امن سے انتقام تک: ایران کے اہداف واضح نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- جنوبی پنجاب کی سیاست کا تاج ۔۔ رانا تاج احمد نون : شاکرحسین شاکر کا کالم
- شکر ہے فیفا کا ورلڈ کپ ختم ہُوا : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- آزاد کشمیر کے انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ ہیجان میں اضافہ کرے گا : برملا / نصرت جاوید کا کالم
- جماعتِ اسلامی پاکستان کے جنرل سیکریٹری امیر العظیم انتقال کرگئے

