ملتان : بچوں کے نامور ادیب اور عمران سیریز کے حوالے سے پہچانے جانے والے ناول نگار اور ماہر قانون مظہر کلیم ایم اے طویل علالت کے بعد ہفتے کے روز ملتان میں انتقال کرگئے۔ان کی عمر 75برس تھی۔مظہر کلیم ایم اے 22جولائی 1942ءکو ملتان کے علاقے کڑی افغاناں میں پیدا ہوئے۔ان کا اصل نام مظہر نواز خان تھا تاہم وہ مظہر کلیم ایم اے کے نام سے دنیا بھر میں ملتان کی پہچان بنے۔ابن صفی کے انتقال کے بعد مظہر کلیم نے ان کے کردار علی عمران کے نام سے معروف ہو نے والی عمران سیریز کو آگے بڑھایا اور بچوں کے لیے سینکڑوں ناول تحریر کیے۔مظہر کلیم ماہر قانون بھی تھے اور وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سینئر نا ئب صدر بھی منتخب ہوئے۔تاہم انہوں نے وکالت کی بجائے قلم کو اپنی پہچان بنایا۔وہ ریڈیو پاکستان ملتان کے معروف پروگرام ”جمہوردی آواز“ کے میزبان کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے تھے۔مظہر کلیم کی عمران سیریز ابن صفی کی کہانیوں سے مختلف بھی تھی اور انہوں نے بہت سے ایسے کردار متعارف کروائے جو بچوں میں اپنے منفرد ناموں کی وجہ سے بہت مقبول ہوئے۔ان میں خاص طورپر چلوسک ملوسک ،چھن چھنگلو،آنگلو بانگلوقابل ذکر ہیں۔انہوں نے لفظوں کے الٹ پھیر سے بھی بچوں کومتوجہ کیا اور کہانیوں میں اصلاحی نکتہ نظرکو بھی نمایاں رکھا۔ان کے ناولوں کی تعداد 600سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔مظہر کلیم ایم اے کی نمازجنازہ ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی گئی جس میں ادیبوں،شاعروں ،ماہرقانون سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ان کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔مظہر کلیم ایم ا ے کے پسماندگان میں چار بیٹیاں اور دوبیٹے شامل ہیں۔
بدھ, جولائی 22, 2026
تازہ خبریں:
- پروفیسر شوکت مغل ایک مکمل عنوان : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- حضرت زکریا ملتانیؒ کا عرس او ر شاہ محمود قریشی کی رہائی کی اپیل : ظہور دھریجہ کا کالم
- ایران پر مسلسل 11 ویں رات بھی حملے کیے: امریکی فوج کا دعویٰ
- پیٹرول کی قیمت طے کرنے میں آئل کمپنیوں کا کیا کردار رہا ؟ ۔۔ برملا / نصرت جاوید کا کالم
- ڈاکٹر وزیر آغا نقاد ،محقق ، شاعر ۔۔ ایک ہمہ جہت شخصیت : شاکر حسین شاکر کی یاد نگاری
- میسی کا جادو نہ چلا : سپین دوسری بار فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا : ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا ’شرمناک رویہ، مکے بھی مارے
- پیٹرول کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین ، عوام کو فائدہ ہو گا یا نقصان ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
- عمران خان کی بہن نورین خان کا افسوسناک بیان ، نتائج کیا ہوں گے ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- جاوید ہاشمی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج
- 6 گیندوں پر 6 چھکے مارنے والے پہلے کرکٹر سرگیری سوبرز انتقال کرگئے

