Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, ستمبر 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • نائن الیون کی 25 ویں برسی : امریکہ کٹہرے میں کھڑا ہے ۔۔ سید مجاہد علی کا کالم
  • رضا اللہ کی مزاحمت کے باوجود ایجبسٹن ٹیسٹ میں شکست: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف کلین سویپ
  • کلثوم نواز شریف کی آٹھویں برسی خاموشی سے گزر گئی : کوئی قابلِ ذکر تقریب نہ ہوئی
  • پشاور: دو خواتین کے گینگ ریپ کے چار ملزمان ’جائے وقوعہ کی نشاندہی‘ کے دوران کیسے ہلاک ہوئے؟
  • دھرنوں کے مقابل ریاست کی موٹی کھال : نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home » سردیوں کے انتظارمیں!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

سردیوں کے انتظارمیں!:روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹرمئی 11, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مجھے نہیں لگتا کہ میں آج دوستوں کی مدد کے بغیر کالم لکھ سکوں گا کیونکہ میرا دھیان بہت سے دوسرے معاملات کی طرف ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ اس وقت میرے پاس ارشد، جمشید، جہانگیر اور پرویز پہلے سے موجود ہیں اوردنیا جہان کی گپیں ہانک رہے ہیں۔ لیکن کالم لکھنے سے پہلے موضوع بھی تو طے ہونا چاہئے۔ حالانکہ میرے سمیت میرے کئی کالم نگار دوست موضوع کالم لکھنے کے بعد سوچتے ہیں، کچھ خوش قسمت تو ایسے ہیں جنہیں لکھا لکھایا کالم مل جاتا ہے۔ بہرحال اب دوستوں سے موضوع کے حوالے سے مشورہ کرتے ہیں۔
جمشید:مردوں پر ہراساں کرنے کے الزام بہت لگتے ہیں اور وہ پولیس کو رپورٹ لکھوانے چلی جاتی ہیں، آج آپ اس موضوع پر کالم لکھیں کہ جمشید جیسے خوبرو شخص کو روزانہ خواتین کی طرف سے ہراساں کیا جاتا ہے، ایسے خوبرو، شریف النفس اور عزت دار شخص کہاں جائیں!
جہانگیر:ویسے موضوع تو بہت اچھا ہے مگر اس میں خوبرو، شریف النفس اور عزت دار شخص کے الفاظ کس کے لئے استعمال کئے گئے ہیں؟
ارشد:یار جہانگیر تمہاری عقل کو کیا ہوگیا ہے، جمشید تمہارے سامنے بیٹھا ہے تمہیں نظر نہیں آرہا؟
جہانگیر:نظر آرہا ہے، تبھی تو پوچھ رہا ہوں کہ یہ الفاظ کس کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں۔
میں: یار تم لوگ میرا وقت ضائع کررہے ہو، گھڑی دیکھو، کالم بھجوانے کا وقت ہورہا
ہے۔ اگر آپ لوگوں نے اس طرح کی خرافات بکنی ہے تو میں بغیر موضوع کے ہی کالم لکھ سکتا ہوں۔
پرویز:تمہاری اس صلاحیت کے تو ہم بھی قائل ہیں۔ چلو تم اب ان کی باتوں پر دھیان نہ دو۔ میری مانو تو کوئی سیاسی کالم لکھو؟
میں:سیاسی کالم؟ جس طرح کے آج کل چھپ رہے ہیں؟
پرویز:نہیں، تم سیاست دانوں کے حق میں لکھو اور لوگوں کو بتاؤ پارلیمنٹ میں جتنے کرپٹ سیاستدان موجود ہیں اس سے کہیں زیادہ کرپشن کی شرح ہر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے علاوہ بعض ان لکھنے والوں میں بھی موجود ہیں جو کرپشن کے نام پر غیر جمہوری قوتوں کے ہاتھ مضبوط کرتے ہیں۔
میں:بکواس نہ کرو۔ میرے خیال میں اس سے کہیں زیادہ اچھا موضوع ون ویلنگ کرنے والے نوجوان ہیں، جو رش والی سڑکوں پر اپنے اس فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اپنے جیسے لوگوں سے اپنے فن کی داد بھی وصول کرتے ہیں اور اس دوران بے گناہوں کو کچل کر آگے بھی نکل جاتے ہیں۔ اگر کبھی اتفاق سے اس ایڈونچر کے دوران خود مارے جائیں تو نہ صرف یہ کہ لوگوں کی ہمدردیاں اس جانباز کے ساتھ ہو جاتی ہیں بلکہ اکثر عموماً مقدمہ بھی اس کے خلاف بنتا ہے جس کی کار یا موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا کر اس کی ’’شہادت‘‘ ہوئی ہوتی ہے!
پرویز:شرم کرو عطا، ایک عمر ہوگئی ہے تمہیں کالم لکھتے ہوئے، لوگ تمہیں سینئر کالم نگار اور اس کے علاوہ جانے کیا کیا لکھتے ہیں اور تم اس تھرڈ کلاس موضوع پر کالم لکھو گے؟
جمشید:پرویز صحیح کہتا ہے، مردوں کو ہراساں کرنے والا موضوع زیادہ مناسب ہے، اس میں تم لوگوں کو بوجہ حسد میری خوبصورتی، شریف النفس اور عزت دار ہونے پر اعتراض ہے، تم اس میں سے عزت دار نکال دو، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ جس شخص کے دوست تم جیسے ہوں، وہ عزت دار ہو بھی کیسے سکتاہے؟
جہانگیر:اور اگر اس میں سے شریف النفس کا لفظ بھی نکال دیں؟
جمشید:اگر تم لوگ کمینگی پر اتر ہی آئے ہو، تو نکال دو، آج کل ویسے بھی کسے عزت دار رہنے دیا گیا ہے۔
جہانگیر:خوبرو کے بارے میں کیا خیال ہے؟
جمشید:عطا یار تم اس لعنتی شخص کی باتوں پر توجہ نہ دو، تم وہی کرو جو کرنا چاہتے ہو!
میں:بہت شکریہ جمشید، جہانگیر، پرویز اور ارشد تم سب کا۔ مجھے جمشید کی بات سب سے زیادہ پسند آئی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ تم وہی کرو جو تم کرنا چاہتے ہو اور میں یہ کرنے لگا ہوں کہ آج کالم نہیں لکھ رہا!
ارشد:کیا تم ہمیشہ کے لئے اپنے قارئین کی جان چھوڑ دو گے؟
میں:نہیں۔ آج کل گرمیوں کا موسم ہے، گرمی میں لکھے گئے کالم میں گرمی آجاتی ہے۔ میں سردیوں میں سرد کالم لکھوں گا۔ اب تم سب سردیوں کا انتظار کرو!
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleماڑی انگلی کریندی پیر:دوسرارخ/ رضا علی عابدی
Next Article چچا سام کا نیا جال / کشور ناہید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

ستمبر 14, 2026

موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

ستمبر 14, 2026

ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1)

ستمبر 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • عوام سے لیڈروں کی دور ی کسی طوفان کا پیش خیمہ بنے گی : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 14, 2026
  • موٹر سائیکل ، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف ستمبر 14, 2026
  • ایران، امریکہ جنگ کےشعلے : چین چَین کی بنسری کیوں بجا رہا ہے ۔۔۔ ڈاکٹر سید علمدار حسین بخاری کا تجزیہ (1) ستمبر 13, 2026
  • اِس شہر کے کتنے روپ ہیں؟ ۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم ستمبر 13, 2026
  • دنیا میں امریکہ کا متبادل موجود نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ ستمبر 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.