ملتان۔ پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لنگویج آرٹ اینڈکلچر” پلاک “ کی ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹرصغریٰ صدف نے کہاہے کہ پلاک کے زیراہتمام جنوبی پنجاب سمیت ان تمام علاقوں میں میلے منعقدکئے جائیں گے جنہیں ماضی میں نظراندازکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس خطے کی تاریخ اورثقافت کومحفوظ کرناچاہتے ہیں۔خواجہ غلام فرید ؒ نے امن اورمحبت کا جوپیغام دیااسے آج عام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوفیاءنے انسانوں سے محبت کادرس دیااورآج کے دورمیں ان کے پیغام کی اہمیت مزیدبڑھ گئی ہے ۔وہ گزشتہ روز ملتان آرٹس کونسل میں پلاک کے زیراہتمام خواجہ غلام فرید میلے سے خطاب کررہی تھیں ۔ڈاکٹرصغریٰ صدف نے کہاکہ ملتان میں پنجاب رنگ ریڈیوکی نشریات بھی جلد شروع ہوجائیں گی اوراس کے لئے این ایف سی یونیورسٹی کے ساتھ ایم اویوپردستخط ہوچکے ہیں ۔خواجہ فریدمیلے کے پہلے سیشن میں خواجہ فرید کے پیغام انسانیت کے موضوع پرڈاکٹرمحمد امین ،پروفیسر شوکت مغل ،این ایف سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر کالرو، خالد مسعودخان ،راول محبوب کوریجہ شاکرحسین شاکر، ظہور دھریجہ ڈاکٹر مقبول گیلانی ،پروفیسرنسیم اختر،وسیم ممتاز،رضی الدین رضی ، قمر رضا شہزاد، محبوب تابش ، سلیم قیصر،عامرشہزاد صدیقی نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ پلاک کے اس میلے کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ اس خطے کی ثقافت محفوظ ہوگی بلکہ یہاں کے فنکاروں شاعروں اورادیبوں کا بھی قومی سطح پرتعارف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ زبانیں لوگوں کوایک دوسرے کے قریب لاتی ہیں اورایسے میلے تعصبات کے خاتمے میں معاون ثابت ہوں گے۔اس موقع پرپلاک کی جانب سے پروفیسر شوکت مغل کو ان کی تحقیقی کتا ب پرپہلاانعام شفقت تنویرمرزاایوارڈاور جہانگیرمخلص کوان کی شعری خدمات پرپہلاخواجہ فریدایوارڈاورایک ایک لاکھ روپے نقددیئے گئے ۔دوسراسیشن محفل موسیقی پرمشتمل تھاجس میں محترمہ ثریاملتانیکر،ندیم عباس لونے والا،جمیل پروانہ ،نسیم سیمی اوردیگرگلوکاروں نے صوفیاءکاکلام پیش کیا۔محفل موسیقی میں لوگوں کی بہت بڑی تعدادشریک ہوئی۔صوفیاءکے عارفانہ کلام نے لوگوں پروجدکی کیفیت طاری کردی ۔یہ میلہ رات گئے تک جاری رہا۔
جمعرات, ستمبر 24, 2026
تازہ خبریں:
- فرمانبردار شاہ کی کایا کلپ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- محلاتی سازشیں ، جماعتِ اسلامی اور بھٹو کے حامی طلبہ پر فائرنگ : نصرت جاوید کا کالم
- مسلم لیگ (ن) کی ’ تنہا پرواز‘ : مظہر عباس کا کالم
- جنید حفیظ کیس کی چھے برس بعد پہلی باقاعدہ سماعت: جنید ’پُرامید مگر تنہا ہیں‘ : اہل خانہ
- امن کے پلیٹ فارم سے ایران کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کریک ڈاؤن اور احتجاج روکنے کے بعد کیا ہو گا ؟ : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
- نازیہ حسن کے سابق شوہر اشتیاق بیگ کی کرن خان کے ساتھ تیسری شادی
- دنیا بھر کی فضائی حدود ایرانی جہازوں کے لیے بند :امریکا نے ایرانی وفد کو ویزا دینے سے بھی انکار کر دیا
- پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ : 393 روپے 75 پیسے لیٹر ہو گیا
- دَرِ نجات: بارہ مصالحوں کی چاٹ ۔ یاسر پیرزادہ کا ناقابل اشاعت کالم

