اسلام آباد:وفاقی حکومت نے فنکاروں اور صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ انہیں صحت کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحافیوں اور فنکاروں کے لیے ہیلتھ انشورنس کارڈز کا اجرا کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فنکاروں اور صحافیوں کے علاوہ اقلیتوں، اسپورٹس شخصیات اور طالب علموں کی فلاح کے لیے بھی خصوصٰ فنڈز رکھے جا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح نہیں کیا کہ صحافیوں اور فنکاروں کو کب تک اور کتنی مالیت کے صحت کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
تاہم امکان ہے کہ صحت کارڈز کے اجرا میں 6 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے اور کارڈز کے ذریعے صحافی اور فنکار ممکنہ طور پر تین سے 5 لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکیں گے۔
اسی طرح کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ حکومت میں بھی مخصوص صوبوں اور شہروں میں شروع کیا گیا تھا لیکن وہ عام افراد کے لیے تھا۔
اب حکومت نے ملک بھر کے صحافیوں اور فنکاروں کے لیے صحت انشورنس کارڈز کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
صحت کارڈز کے علاوہ حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے دیگر منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ بینظیرنشوونما پروگرام کے لیے 32 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جس کے ذریعے غذائی قلت کے شکار بچوں اور ماں کو فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں حکومت نے پاکستان بیت المال کے ذریعے مستحق افراد کے علاج کے لیے بھی 4 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے۔
اسی طرح حکومت نے یونانی ادویات پرسیلز ٹیکس کی شرح بھی کم کرکے ایک فیصد تک کردی۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)
پیر, اگست 24, 2026
تازہ خبریں:
- سوشل میڈیا پرتضحیک اور کردار کشی : لائیکس کے لیے شخصیت داؤ پر نہ لگائیں ۔۔ پروفیسر صابر جروار کا کالم
- آمریت پہاڑ نہیں: محض ریت کی دیوار ہے : فہیم عامر کا تجزیہ
- عمران خان کی بیماری پر سیاست اور حکومت کی بدحواسی :سید مجاہد علی کا تجزیہ
- راولپنڈی میں خاتون کی باتھ روم سے لاش برآمد، شوہر اور ملازم گرفتار
- ہائبرڈ اور آمرانہ نظام مستقل نہیں چلتے : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
- مجھے عمران خان کا حامی کس نے بنایا ؟ حکمرانوں سے ایک سوال :کمالیات / کمال ایوب صدیقی کا کالم
- معاشی خللِ تَوَجُّہ یا انحرافِ توجہ؟؟ : کیا ہم پر قرضوں کا بوجھ واقعی کم ہو گیا ہے ؟ فہیم عامر کا کالم
- انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی کے بعدپاکستان میں گستاخی کے مقدمات میں دو تہائی کمی آئی : رائٹرز کی رپورٹ
- حکومت نے خان کی ہسپتال یاترا کرا دی : رات گئے چیک اپ علی الصبح سخت سیکیورٹی میں جیل واپس
- بیان مزید دربارہ سود و زیاں : وجاہت مسعود کا مکمل کالم

