اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی عمران خان کے بیان کی روشنی میں گرفتار ہوئے۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھاکہ 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے۔
(بشکریہ:جیونیوز)
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

