اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملتان جوڈیشل کمپلیکس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملتان میں پرانی عدالتوں کو 10 دن میں بحال کرنے کا حکم جاری کردیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں نئے جوڈیشل کمپلیکس میں تمام سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید انور رضوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کھیتوں میں جاکر جوڈیشل کمپلیکس بنادیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنی عجلت میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کرنے کی کیا ضرورت تھی جہاں وکلا کے بیٹھنے کےلیے مناسب بار روم بھی نہیں ہے، وکلا اپنے کلائنٹس کو کہاں بٹھائیں گے۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد آج انہوں نے سماعت کے دوران پرانی عدالتوں کو بحال کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
چیف جسٹس پاکستان کے احکامات جاری کرنے کے بعد وکلاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جس کے بعد گزشتہ سات روز سے دھرنے پر بیٹھے وکلاء نے جشن منانا شروع کردیا اور آپس میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
وکلاء کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری بات سنی اور ملتان کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ پرانے جوڈیشل کمپلیکس کی نئی عمارت میں منتقلی کے خلاف 13 دسمبر کو ملتان کے وکلاء نے احتجاج کیا تھا اور سیشن کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جس کے بعد پولیس اور وکلاء کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم وکلاء عدالت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
وکلاء کا موقف تھا کہ نیا جوڈیشل کمپلیکس تو بنا دیا گیا لیکن ان کے چیمبر نئی عمارت میں نہیں بنائے گئے، جس کے باعث وہ سخت سردی اور بارش کے دوران بے سرو سامانی کی حالت میں کھلے میدانوں میں بیٹھے رہتے ہیں۔
اس ہی حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وکلاء کے مطالبات جائز تھے اور اپنے مطالبات منظور نہ ہونے پر وکلاء نے احتجاج کا طریقہ کار اپنایا۔
اتوار, اگست 9, 2026
تازہ خبریں:
- وزیر داخلہ کا بیان اور ہمارا گلا سڑا نظام : مہتاب حیدر تھہیم کا تجزیہ
- میں واپس آؤں گا : یاسر پیرزادہ کا کالم
- آبنائے ہرمز کے سوال پر ایران کی عالمی تنہائی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- بھارت میں طالب علم رہنما نیہا بورا کے چہرے پر سیاہی پھینک دی گئی
- سیدان بادشاہ گر کی مدح میں ۔۔۔ علمدار حسین بخاری کا کالم ( پہلا حصہ )
- آزادی کے سفر سے معاشی انحصار تک :شہزاد عمران خان کا کالم
- سہ ملکی دفاعی معاہدہ کیا تبدیل کرسکتا ہے؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- ایک نامعلوم حکمران کی فرضی تقریر ۔۔۔ یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- عمران خان کی قید : حالات بہتر نہیں ہوں گے ۔سید مجاہد علی کا تجزیہ
- کراچی میں سوا سال کی بچی زیادتی کے نتیجے میں دم توڑ گئی

