Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, اگست 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آزادی کے سفر سے معاشی انحصار تک :شہزاد عمران خان کا کالم
  • یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ
  • عمران خان کی قیدِ تنہائی ختم کی جائے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کتابوں کی آخری ہچکی :وسعت اللہ خان کا کالم
  • بلوچستان کے ضلع سوراب میں 15 اکست تک رات کا کرفیو : قلات اور خضدار میں پابندیاں
  • نئے صوبے کی باتیں :امر جلیل کا کالم
  • سہ ملکی دفاعی معاہدہ: توقعات اور حقائق : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ہیپی دہشت گردی ڈے ۔۔ لینہ حاشر
لکھاری

ہیپی دہشت گردی ڈے ۔۔ لینہ حاشر

ایڈیٹرفروری 14, 20173 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of lina hashir at girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

چھوڑیئے  جناب یہ فرنگی ملکوں کی پیروی کرنا۔ مدر ڈے، فادر ڈے اور ویلنٹائن ڈے منا کر ہم کیوں گناہگار ہوں۔ ویسے بھی ہماری قوم اب تک ان دنوں کے اسرار و رموز سے بخوبی واقف ہو چکی ہے۔ حالات و واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک اور دن منا لیا جائے تو کوئی مضائقہ نہ ہو گا .اس سے پہلے کہ حکومت وقت یا اپوزیشن اس کا تمغہ بھی اپنے سینے پر سجا لیں، ہم نے یہ سوچا کیوں نہ ان سے سبقت لے لی جائے سو پیش خدمت ہے، ہیپی دہشت گردی ڈے ۔
جس تناسب میں دہشت گردی ہماری زندگیوں کا جزو لازم بن چکی ہے یہ عین فرض ہے کہ اس دن کو اس کی حرمت کے مطابق منا کر ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے جو لوگوں کی جان ومال کی تباہی کا اہم کام سر انجام دیتے ہیں۔ یہ دن صرف ان لوگوں کے نام سے منسوب نہ ہوگا جو جان لیتے ہیں بلکہ اس میں ان روشن مثالوں کو بھی شامل کرنا مطلوب ہے جو اپنی دہشت تیزاب کے ساتھ لوگوں کے چہروں پر رقم کرتے ہیں۔ کمزور عورت کو ریپ کرتے ہیں۔ بچیوں کو ونی کرتے ہیں۔ ٹی وی سکرینوں پر نفرت بیچتے ہیں۔ جب کچھ لوگ اتنی تندہی سے اپنا کام کرنے میں جتے ہیں تو ان کے نام سے ایک دن منانے میں حرج ہی کیا ہے۔
ہیپی دہشت گردی ڈے کو منانے کے کچھ اصول و ضوابط بتاتے چلیں ۔ باقی دنوں اور تہواروں کے رسوم و رواج لوگوں پر منحصر ہیں۔ مگر اس دن اصولوں اور ضابطوں کو لازم سمجھا جائے گا۔ سب سے پہلا اصول ہی یہ ہو گا کہ اس دن کو منانا سب پر فرض ہو گا۔ پهر خواتین کی عزت اور احترام کے پاسبان ہونے کی وجہ سے سب سے پہلے ذکر بھی ان کا ہی کیا جائے تو عین مناسب رہے گا۔ کوئی بھی تہوار ہو ہماری خواتین کا سارا زور اپنے لباس پر ہوتا ہے۔ تو اس دن کے حساب سے خواتین کا فارمل ڈریس شٹیل کاک برقعہ ہو گا۔ بناؤ سنگھار سے مکمل طور پر پرہیز کروایا جائے گا۔ لہٰذا مرد حضرات اپنی اور خاص طور پر دوسروں کی بیگمات کو دیکهنےکی کوثشش نہ کریں ورنہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے اپنے باڈی گارڈ یعنی اپنے محرم کے ساتھ باحالت مجبوری نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔ غیر محرم کے ساتھ نکلنے پر سرعام کوڑے مار کر مجمع میں موجود مرد حضرات کو مکمل طور پر لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
سرخ رنگ کا استعمال جا بجا کیا جائے گا مگر اسے ویلنٹائن والا سرخ رنگ نہ سمجھا جائے ۔ فضا کو اصل خون کی لالی سے رنگا جائے گا اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے گا کہ اس رنگ سے کھیلتے ہوئے کسی اعتزاز حسن جیسے جانباز سے سامنا نہ ہو پائے۔ بےگناہوں کو مارنے والے کو جنت میں حوروں کا گفٹ واؤچر بالکل مفت
پھولوں کے استعمال کا خصوصی موقعہ مرنے والوں کے لواحقین کے لیے ہو گا۔ وہ مرنے والے جن میں سے اکثر کے تابوت خالی ہوں گے یا پهر مختلف جسموں کے اعضا جو تسلی کے لیے رکھ دیے جائیں گے، تاکہ میت کو کندھا دینے والوں کو تسلی رہے کہ تابوت خالی نہیں۔ اس خوش گوار دن میں صحت کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ دہشت گردوں کا من پسند کھیل فٹبال ہونے کے سبب اس کا بھی خاص انتظام ہو گا جس میں جدت پسندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس میچ میں انسانی سر ٹھوکروں میں ہوں گے۔ وہ سر جن پر ہمیشہ باپ کی دعاؤں کا سایہ رہا ہو گا، ماں کے محبت بهرے بوسے دیئے جاتے ہوں گے یا پهر وہ سر ہوں گے جو کٹ تو سکتے تھے مگر جهک نہیں سکتے۔ اس سفاکانہ کھیل کا مقصد لوگوں کو یقین دلوانا ہو گا کہ اگر انہوں نے دہشت گردوں کی تجویز کردہ شریعت پر عمل نہ کیا تو کل یہ سر ان کا بھی ہو سکتا ہے۔
عام طور پر تہواروں یا پهر خوشی کے موقع میں مختلف کپمنیاں نئی چیزیں متعارف کرواتی ہیں اور چیزوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتی ہیں اس لیے اس دن کی مناسبت سے شدت پسند خودکش جیکٹوں کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کی خوشخبری دے سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ انسانی جان کو اس قدر سستا کر دیا جائے گا کہ ایک لاش کے ساتھ دوسری بلکہ تیسری اور چوتھی مفت. رات کو چراغاں بھی ہونا ضروری ہو گا۔ دنیا بهر میں خوشی کے موقع پر آتشبازی ہوتی ہے تو اسی مناسبت سے ہمارے عزیز دہشت گرد چراغاں کے لیے بارود سے بهرا ٹرک کسی مصروف ترین عمارت سے ٹکرا سکتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ روشنی ہو سکے۔ اس انوکھی آتشبازی میں ایندهن کے طور پر انسانوں کا استمعال تو اظہر من الشمس ہے ہی۔ جتنی زیادہ زندگیوں کے چراغ گل ہوں گے چراغاں بھی اس ہی حساب سے ہو گا۔
اس دن کی خاص تقریب وہ عشائیہ ہو گا جو جملہ کالعدم تنظیموں کے قائدین کے اعزاز میں دیا جائے گا۔ عشائیہ میں لذیذ کھانوں کے بعد تحائف کا سلسلہ شروع ہو گا۔ دہشت گرد قوم کو سر بریدہ لاشوں کا تحفہ دیں گے اور بےحس لوگ مذمت کا

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکمپنی بہادر کا ’’ لٹریچر فیسٹیول‘‘ (1) خرم سہیل
Next Article کمپنی بہادر کا ” لٹریچر فیسٹیول“ (2) خرم سہیل
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

آزادی کے سفر سے معاشی انحصار تک :شہزاد عمران خان کا کالم

اگست 14, 2026

یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

اگست 14, 2026

نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے

اگست 13, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • آزادی کے سفر سے معاشی انحصار تک :شہزاد عمران خان کا کالم اگست 14, 2026
  • یوم آزادی: حب الوطنی اور غداری کے بیچ خونیں لکیر : سید مجاہدعلی کا تجزیہ اگست 14, 2026
  • نام ور ترقی پسند دانشور پروفیسر امین مغل لندن میں انتقال کر گئے اگست 13, 2026
  • سنگین جرائم کی آماجگاہ بنا اسلام آباد : نصرت جاوید کا کالم اگست 13, 2026
  • ملتان ایئرپورٹ سے ایک دن میں 37 پروازوں کا نیا ریکارڈ اگست 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.