اسلام آباد : پاکستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی ہے جب کہ لاک ڈاؤن میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ کی جانب سے لاک ڈاؤن مزید دو ہفتے برقرار رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 30 اپریل تک توسیع کی حتمی منظوری قومی رابطہ کمیٹی دے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ کی جانب سے ای سی سی، قومی رابطہ کمیٹی سمیت لیجسلیٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر کا کنٹرول وائلڈ لائف کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے ایجنٹس کے کمیشن پرایڈوانس انکم ٹیکس کی چھوٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران ای او بی آئی پی پینشنرز میں اضافے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے ۔
اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5812 ہے جبکہ 2856 متاثرین کے ساتھ پنجاب سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 101 ہے جبکہ 1386 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
ہلاک شدگان میں سے 35 کا تعلق خیبر پختونخوا، 35 کا سندھ، 24 کا پنجاب، تین کا گلگت بلتستان اور دو کا بلوچستان سے ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں دو اموات ہوئی ہیں۔
بدھ, ستمبر 9, 2026
تازہ خبریں:
- پاکستان میں نئے صوبوں کا تنازعہ ؛ سید مجاہد علی کا تجزیہ
- منجی تھلے ڈانگ : سہیل وڑائچ کا کالم
- ڈیٹ ایکسپائری آدمی نے تخلص کیسے تبدیل کیا ؟شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
- مذہب، ردِ مذہب اور انسانیت ۔۔ چند مباحث ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- حامد میر کا کالم : مریم نواز کا بیان اور ’’کشمیر فریب زدہ‘‘
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : جنگ نہیں، امن کی بات کریں
- پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے لیٹر اضافہ : ڈیزل بھی مزید مہنگا
- صحافی بلال غوری کا جسمانی ریمانڈ منظور : پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاری ہوئی
- پی آئی اے، بیجنگ اور شریکے : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
- پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر حماد اظہر ملتان سے گرفتار۔لاہور پولیس کے حوالے کر دیا گیا

